فرمان عالی شان ۔۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل) ‏ حضرت معاذ بن جبل ‌رضی ‌اللہ ‌تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا:”اے معاذ! کیا تم جانتے ہو بندوں پر اللہ کا کیا حق ہے”  عرض کیا: "اللہ اور اس کے رسول ہی بہتر جانتے ہیں” فرمایا:”یہ کہ اللہ کی بندگی کی جائے اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہرایا جائے” پھر آپ صﷺنے پوچھا: "کیا جانتے ہو اگر وہ (بندے) ایسا کریں تو اللہ پر ان کا کیا حق ہے”؟عرض کیا: "اللہ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں” فرمایا: "یہ کہ وہ انہیں عذاب نہ دے” – (صحیح مسلم: ۱۴۵)

انتخاب۔۔۔ علامہ غلام مصطفٰےنقشبندی