Daily Roshni News

        فرانس کی پارلیمنٹ نے حقِ موت سے متعلق تاریخی بل منظور کر لیا ہے

        فرانس کی پارلیمنٹ نے حقِ موت سے متعلق تاریخی بل منظور کر لیا ہے

پیرس۔   فرانس(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔ منیر احمد ملک)    فرانس کی پارلیمنٹ نے حقِ موت سے متعلق تاریخی بل منظور کر لیا ہے، جس کے تحت مخصوص شرائط پوری کرنے والے شدید اور لاعلاج بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو قانونی طریقۂ کار کے مطابق جان لیوا دوا حاصل کرنے کی اجازت دی جا سکے گی

فرانس کی پارلیمنٹ نے حقِ موت میں معاونت سے متعلق تاریخی بل حتمی طور پر منظور کر لیا ہے، جس کے تحت مخصوص شرائط پوری کرنے والے شدید اور لاعلاج بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو قانونی طریقۂ کار کے مطابق جان لیوا دوا حاصل کرنے کی اجازت دی جا سکے گی۔

یہ بل صرف ان بالغ مریضوں پر لاگو ہوگا جو انتہائی سنگین اور ناقابلِ علاج بیماری میں مبتلا ہوں، ناقابلِ برداشت جسمانی یا ذہنی تکلیف کا سامنا کر رہے ہوں، اور قانون میں مقرر کردہ تمام شرائط پر پورا اتریں۔

صدر ایمانوئل میکرون کے طویل عرصے سے زیرِ التوا وعدے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے حکومت نے حتمی فیصلہ قومی اسمبلی پر چھوڑا، جہاں بل کے حق میں 291 جبکہ مخالفت میں 241 ووٹ ڈالے گئے۔.  رپورٹ منیر احمد ملک پیرس فرانس

Loading