لزبن سے حافظ محمد جنید کا ایمسٹر ڈیم ائیر پورٹ پہنچنے پر
پاکستان اسلامک سینٹر دی ہیگ کے صدر میاں عاصم نے
اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پُر تپاک استقبال کیا۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ جاوید عظیمی) پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کی جامع مسجد کے لئے بطور امام وخطیب خدمات سر انجام دینے کے حافظ محمد جنید ایوب جب پرتگال کے شہر لزبن سے ایمسٹرڈیم ائیر پورٹ سے پہنچے تو مذکورہ مرکز کے صدر میاں عاصم محمود نے اپنے ساتھیوں چوہدری اکرام الحق ، میاں آفتاب، چوہدری محمد اصغر اور علی اعجاز کے ہمراہ پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے پرتپاک استقبال کیا اور استقبالیہ کلمات بھی ادا کئے۔
بعد ازاں میاں عاصم نے اپنی رہائش گاہ پر لذت کام و دہن کے سلسلے میں ضیافت کا پُر تکلف اہتمام کیا۔ معزز مہمان اور ساتھی کھانوں سےلطف اندوز ہوئے کھانا تناول کرنے کے بعد تمام ساتھیوں نے حافظ محمد جنید ایوب کی امامت میں نمازیں بھی ادا کیں ۔