ماضی کی مقبول اور خوبصورت اداکارہ رانی بیگم کی آخری آرام گاہ پر حاضری۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ رانی کا اصل نام ناصرہ بیگم تھا۔ وہ 8 دسمبر 1946 کو لاہور میں پیدا ہوئیں اور 28 مئی 1993 کو کراچی میں انتقال کر گئیں۔
اداکارہ رانی کی آخری آرام گاہ لاہور کے مسلم ٹاؤن قبرستان میں واقع ہے، جہاں آج ان کی قبر پر حاضری کا موقع ملا۔
رانی بیگم نے پاکستانی فلمی صنعت میں اپنی لازوال اداکاری اور خوبصورتی سے ایک منفرد مقام بنایا۔ ان کی مشہور فلموں میں امراؤ جان ادا، ناگ اور ناگن، چن مکھنا، مکھڑا چن ورگا، انجمن، تہذیب، محبوب، شبنم، دل میرا دھڑکن تیری، بہاروں پھول برساؤ، میرا گھر میری جنت اور دیگر شامل ہیں۔
رانی بیگم کا شمار پاکستان کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے فن کے ذریعے فلمی دنیا میں ہمیشہ کے لیے اپنی پہچان قائم کی۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔
![]()

