Daily Roshni News

مجنوں نے شہر چھوڑا تو صحرا بھی چھوڑ دے

مجنوں نے شہر چھوڑا تو صحرا بھی چھوڑ دے

 نظّارے کی ہوس ہو تو لیلیٰ بھی چھوڑ دے

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )تشریح:اقبال کہتے ہیں کہ اگر مجنوں نے اپنی محبوبہ لیلیٰ کے عشق میں شہر چھوڑ کر صحرا میں ڈیرہ جما لیا تھا تو یہ کوئی بڑا کارنامہ نہیں ہے ۔ لطف تو جب آتا ہے کہ وہ شہر کی طرح صحرا کو بھی ترک کر دیتا ۔ پھر اگر اسے رب ذوالجلال کا جلوہ دیکھنے کی خواہش تھی تو پھر لیلیٰ کے تصور سے بھی دستبردار ہونا ضروری تھا ۔ مراد یہ ہے کہ دنیوی عشق کوئی ایسی اہم بات نہیں ہے عشق کی آرزو ہے تو اس خالق کائنات سے کرو جس نے تمہیں پیدا کیا ہے ۔

#urdupoetry #urdupoetrylines #urdupoetryworld

#urdupoetrypoint #urdupoint #allamaiqbalpoetry

#AllamaIqbal #urdupoetrylovers #urdupoetryworld

#urduquotes #urdushayari #urdughazal #urduadab #Twrites

Loading