ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )سوال: آج کی اس مصروف دنیا میں سونے کا وقت ہمیں مکمل نہیں ملتا، اتنی محنت درکار ہے۔ آپ نے جو اللہ کو ترجیح اول میں بنانے کے لیے کہا فی زمانہ اس کا کیا طریقہ ہو سکتا ہے؟
جواب: قرآن حکیم میں ایک سپارہ جب شروع ہوا تو فرمایا کہ اتل ما اوحی الیک من الکتب و اقم الصلوٰۃ ان الصلوٰۃ تنھی عن الفحشآء و المنکر و لذکر اللہ اکبر (۲۹) (العنکبوت: ۴۵) کتاب کی تلاوت کرو اور امر اور نہی سے آگاہی حاصل کرو۔ دس منٹ لگتے ہوں گے۔ اللہ نے یہ نہیں کہا کہ ایک وقت اور ایک دن میں قرآن ختم کر دو۔ اللہ نے کہا کہ چلو تھوڑا سا وقت۔ اگر دن میں تمہیں کام بہت ہیں تو رات کو مجھے یاد کر لیا کرو۔ اب زمانے ہی تبدیل ہو گئے ہیں۔ دن ہی بارہ بجے شروع ہوں گے تو پھر آپ کیا کرو گے۔ مگر اس کے باوجود میں یہ کہوں گا کہ اگر دن کا آغاز سورج طلوع ہونے سے نہ ہو۔ تو وہی صورت میں دن کے طلوع ہونے کی۔ ایک تو آپ سورج کو طلوع ہوتا ہوا دیکھیں اور ایک اپنی آنکھ کو کھلتا ہوا دیکھیں۔ فرض کرو کہ آپ کی آنکھ ہی گیارہ بجے کھلتی ہے تو اس وقت بھی آپ اس تھوڑے سے عرصے میں دس پندرہ منٹ اللہ کی کتاب کے لیے تخصیص کر لو۔ ایک صفحہ نہ سہی، خواہ آدھا ورق کر لو۔ ایک قول مبارک۔ اصحاب رسولؐ کی عادت مبارکہ یہ تھی کہ کبھی کبھی ایک ایک کو سارا سارا دن پڑھا کرتے تھے۔ اس پر غور کیا کرتے تھے۔
یہ سسٹم کی بات ہے۔ آپ دنیا کے کسی بھی مہذب ترین نظام کو دیکھیں تو کوئی بھی نظام ایسا نہیں جو اپنے اندر کچھ نہ کچھ پابندیاں نہ رکھتا ہو۔ چاہے وہ قطار میں کھڑا ہونا ہے۔ ان میں وقت بھی لگتا ہے۔ اگر آپ اللہ کو مانتے ہوں تو یہ بھی نہیں ہو سکتا کہ آپ اللہ کے قوانین سے بیک وقت اتفاق کر رہے ہوں۔ کوئی سسٹم ایسا نہیں کہ جس سے لوگ تفاق کر رہے ہوں۔ میں نے ایک امریکی سے پوچھا بھی تمہیں آج کا اپنا نظام بڑا پسند ہے کہا نہیں یہ انتہائی واہیات ہے۔ ہم نے تو انگریز کے خلاف اس لیے بغاوت کی تھی کہ انہوں نے بہت ٹیکس لگائے ہوئے تھے۔ آج ان لوگوں نے ہم پر وہی ٹیکس لگائے ہوئے ہیں۔
تو تمام سسٹم کو پسند نہیں کیا جا سکتا۔ نہ کوئی بندہ اس سارے سسٹم کو پسند کرتا ہے لیکن اگر ہم اللہ کے بندے ہیں اللہ کا کلمہ پڑھنے والے ہیں اور خداوند کریم کو اپنا رب تسلیم کرتے ہیں تو اس سسٹم میں جو واحد چیز ہماری زندگیوں میں مداخلت کرتی ہے وہ نماز ہے اور میرا خیال یہ ہے کہ نماز ہر حالت میں ہر انداز میں پڑھی جا سکتی ہے۔ آپ اندازہ کرو کہ اس لازم ترین نماز میں ہمیں رخصتیں ہیں۔
بعض اصحاب کے نزدیک بعض مسائل ایسے ہیں کہ جن میں ہم اس لیے ذہنی انتشار کا شکار ہو جاتے ہیں کہ ایک فقیہہ کہتا ہے کہ اڑتالیس میل پر قصر ہے۔ ایک فقیہہ کہتا ہے اٹھارہ میل پر قصر ہے۔ مگر جب ہم قرآن و حدیث کو براہ راست پڑھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ شہر سے باہر نکلے تو حکم آ گیا واپس آ جاؤ تو آپ نے کہا ٹھہرو میں قصر پڑھ لوں۔ تو اصحاب نے عرض کیا کہ علیؓ ابھی تو یہ مدینہ کے مکان نظر آ رہے ہیں فرمایا ابھی ہم داخل تو نہیں ہوئے۔ اور اگر آپ فقیہہ عمرؓ کو اٹھا کر دیکھو تو حضرت عمرؓ ہر تین میل پر قصر کرتے تھے۔ اب اگر آپ کے ذہن میں ایک سادہ سا سوال ہو سوچنے سمجھنے اور دین کی فہم کا اور اگر میں آپ سے سوال کروں کہ ایک صاحب فرماتے ہیں کہ اٹھارہ میل پر قصر ہے اور ایک صاحب فرماتے ہیں نہیں اڑتالیس میل پر قصر ہے تو سترہویں میل پر آپ کس حال میں تھے۔ سفر میں ہی تھے بھئی۔ بارہویں پر بھی سفر ہی میں تھے اور مجھے یہ بتائیے کہ ایک عام فہم سا سوال ہے کہ قصر سفر پر آئی ہے تو پھر آپ کے بہت سارے مسائل جو ہیں غور و فکر سے اتنے آسان ہو جائیں گے کہ دین کبھی بھی آپ کو مشکل نہیں لگے گا۔
خداوند کریم نے قرآن حکیم میں فرمایا ما انزلنا علیک القرآن لتشقی (۲۰) (طٰہٰ: ۲) ہم نے قرآن کو مشقت کے لیے نہیں اتارا۔ اس چھوٹے سے دعویٰ کا مطلب یہ ہو گا کہ دنیا میں اگر تمام سسٹم بھی سہولتیں پیش کریں تو قرآن زندگی گزارنے کے لیے اس سے زیادہ سہولتیں پیش کرتا ہے لیکن اگر آپ کو اس دور حاضر میں قرآن کا عذاب پہنچ رہا ہے تکالیف پہنچ رہی ہیں سزائیں پہنچ رہی ہیں۔ اس کی آسانیاں نہیں پہنچ رہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی فطرتاً قس ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ فہم و فراست جو آپ کو قرآن کی تفہیم کے لیے چاہیے وہ ابھی پوری نہیں ہوئی۔
حضرت عبداللہ ابن عباسؓ سے پوچھا گیا کہ آج تو آپ زندہ ہو ہمیں قرآن میں مشکلات ہوتی ہیں تو ہم تمہارے پاس چلے آتے ہیں اور تم سے پوچھ لیتے ہیں۔ کل جب تم نہیں ہو گے تو ہم قرآن کیسے سمجھیں گے۔ ذرا ملاحظہ فرمائیے یہ سوال کہ ہم قرآن کیسے سمجھیں گے؟ کیا قرآن کو سمجھنا مشکل ہے؟ تراجم پڑے ہیں اور پھر ساری زندگیاں پڑی ہیں۔ پھر بھی وہ شخص سوال کر رہا ہے کہ آج تو تم زندہ ہو۔ تم فقیہہ ہو اور اگر تم کل کو نہ ہو گے تو ہم قرآن کو کیسے سمجھیں گے۔ فرمایا القرآن یفسر الزمان ہر زمانہ قرآن کی اپنی تفسیر کرتا ہے۔ اس لیے کہ مسائل جدا ہوں گے۔ مسائل یہ کہ آپ جہاز میں بیٹھے ہوں۔ اگر فرض کرو کہ فقیہہ یہ کہتا ہے کہ فرانس نیچے اتر کے پڑھنے ہیں تو میرا خیال ہے کہ آپ جہاز سے بڑی آسانی سے نیچے اتر سکتے ہو اور ہمیشہ کے لیے نماز سے فارغ ہو سکتے ہیں۔ تو یہ ضروری ہے کہ ہم فقیہوں کو بطور فقیہہ ہی سمجھیں۔ پہلے ایک فقیہہ ایک قوم کا ہوتا تھا۔ ایک شہر کا ہوتا تھا۔ کیا عجیب بات ہے کہ اہل سنت فرماتے ہیں ہمارے چار امام ہیں۔ اتنا بڑا دعویٰ اپنا دعویٰ رکھتے ہیں۔ اگر چار امام اہل سنت ہی کے ہیں تو ایک سنی دوسرے امام کی بات کیوں نہیں مانتا؟ حنفی جو ہے شافعی کی بات کیوں نہیں مانتا؟ شافعی جو ہے حنابلہ کی بات کیوں نہیں مانتا؟ مالکیہ کی کیوں نہیں مانتا؟ اس لیے کہ ہم نے آسانیاں حاصل کرنا نہیں سیکھا۔ ہم مذہب کو جنون کے طور پر اختیار کرتے ہیں۔ اگر اللہ مجھے ایک سہولت بخش رہا ہے میں کتنا مشکور ہوں گا کہ اس سہولت کا انکار کروں۔
اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا کہ یہ جو قضا آئی ہے یہ جو سفر آیا ہے جس میں کی بھی اللہ کے صدقات ہیں۔ میرا تجاہل دیکھو میں اللہ سے کہتا ہوں تیرا صدقہ مجھے قبول نہیں۔ ادھر ادھر سے اپنے تقویٰ و طہارت کا ثبوت دینے کے لیے حضرت پوری نماز پڑھ رہے ہوتے ہیں۔ اس طرح کی حماقتیں مذہب کو پیچیدہ کرتی ہیں۔
رسول اللہ ﷺ کا زمانہ جب گزر گیا تو حضرت عمر فاروقؓ بقید حیات تھے تو کسی نے پوچھا حرج کیا ہوتا ہے۔ تو فرمایا کہ یمن کے کسی چرواہے کو بلاؤ اور پوچھو کہ حرج کیا ہوتا ہے اور جب اسے بلایا گیا اور پوچھا گیا کہ حرج کیا ہوتا ہے تو اس نے کہا ہمارے ہاں جانور ایک جھاڑی کھاتے ہیں اور وہ جھاڑی کھانے نیچے کے قابل ہوتی ہے مگر اس کے ارد گرد کانٹے اتنے اگ آتے ہیں کہ جانور کی زبان اس کے دانت اس نشی تک نہیں پہنچتے۔ ہم اسے حرج کہتے ہیں۔ اس کا مطلب بڑا واضح ہے کہ جب آپ کا دل علم کی بات قبول نہ کرے گا اور اس کے ارد گرد مقامی علاقائی طبقہ ہائے فکر کے تصورات کے انبار لگے ہوں گے تو رب کعبہ کی قسم ہے آپ کبھی علم حاصل نہیں کر سکتے۔