ہالینڈ، معروف سماجی شخصیت راجہ قمر زیب خان کی والدہ مرحومہ
کے لئے فاتحہ خوانی، پاکستان کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں کی گئی۔
نمایاں شخصیات کی بھر پور شرکت، مغفرت و بخشش کی دعائیں ۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل — جاوید عظیمی ) چند ہفتے قبل دی ہیگ کی معروف سماجی شخصیت راجہ قمر زیب خان اپنی والدہ کے انتقال پر پاکستان تشریف لے گئے ۔ آخری رسومات کی ادا کرنے کے بعد واپس ہالینڈ پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ روز بروز جمعتہ المبارک کی نماز کے بعد سے نماز عصر تک پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ والدہ مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب نذر کرنے کے لئے اجتماعی فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا۔ مذکورہ دورانیے میں ہالینڈ کے مختلف شہروں اور بلجئیم کے سے بھی پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں ممتاز شخصیات نے فاتحہ خوانی میں شریک ہو کر مرحومہ کے لئے کی مغفرت و بخشش کے لئے دعائیہ کلمات ا ور لواحقین کو پر سا بھی دیا ۔
راجہ محمد زیب خان اور دیگر لواحقین نے فاتحہ خوانی میں شرکت کرنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائیہ کلمات بھی ادا کیئے۔
![]()









