ملک مسعود الرحمنٰ کلیامی کی آنکھ کا کامیاب آپریشن
چیف ایڈیٹر روشنی نیوز جاوید عظیمی کی بذریعہ ٹیلی فون
عیادت اور صحتیابی کے لئے دعائیہ کلمات۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز اند نیشنل ۔۔۔ نمائندہ خصوصی )جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم کے خادم اعلیٰ ملک مسعود الرحمان کلیامی کا گزشتہ دنوں آنکھ کا کامیاب آپریشن مقامی ہسپتال میں ہوا۔معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی نے بذریعہ ٹیلی فون گفتگو کے دوران خیریت دریافت کی ملک مسعود نے انتہائی محبت کے ساتھ اپنی صحت سے متعلق آگاہی فراہم کی جبکہ کامیاب آپریشن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے رب کائنات کا شکر ادا کیا۔ جاوید عظیمی نے گفتگو کے دوران ملک مسعود کی مزید صحتیابی کے لئے بارگاہ الہیٰ میں خصوصی مناجات پیش کیں۔ ملک مسعود نے عیادت اور دعائیہ کلمات ادا کرنے پر جاوید عظیمی کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔
![]()

