Daily Roshni News

*میاں سپر اسٹور 15 ڈسٹرکٹ ویانا کا باقاعدہ افتتاح دو مئی 2026 بروز ہفتہ کو ہو رہا ہے جس کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان آسٹریا محمد کامران اختر ہوں گے*۔

*میاں سپر اسٹور 15 ڈسٹرکٹ ویانا کا باقاعدہ افتتاح دو مئی 2026 بروز ہفتہ کو ہو رہا ہے جس کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان آسٹریا محمد کامران اختر ہوں گے*۔

آسٹریا (ڈیلی  روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔ محمد عامر صدیق ویانا) میاں سپر اسٹور 15 ڈسٹرکٹ میئرز اسٹراسے 23 ویانا کا باقاعدہ افتتاح دو مئی 2026 بروز ہفتہ کو ہو رہا ہے جس کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان آسٹریا محمد کامران اختر ہوں گے۔ افتتاحی تقریب کا اغاز دوپہر دو بجے سفیر پاکستان کے ہاتھوں سے کیا جائے گا۔

میاں سپر اسٹور صبح نو بجے سے ہی لوگوں کی خدمت کے لیے کھول دیا جائے گا۔ اس موقع پر مختلف انعامات بھی رکھے جائیں گے۔ میاں سپر اسٹور کے مالک میاں خلیل احمد کا کہنا ہے کہ صارفین کے لیے 50 ایرو کی خریداری پر لازمی انعام دیا جائے گا۔ انعامات میں بڑے اور چھوٹے مختلف انعامات رکھے گئے ہیں۔ میاں سپر اسٹور سے ویانا کے رہائشی فائدہ اٹھا سکیں گے انتہائی مناسب قیمت میں اشیائے خردونوش کھانے پینے کی اشیا موجود ہیں۔ میاں خلیل احمد کا کہنا ہے میاں سپر اسٹور نا صرف عوام کی خدمت کر سکے گا بلکہ پاکستانی کمیونٹی اور پاکستانی اشیاء کو آسٹریا میں متعارف کرانے کے لیے ایک اہم کردار ادا کر سکے گا۔

 تمام پاکستانی کمیونٹی کو دعوت عام دی جاتی ہے کہ وہ افتتائی تقریب میں شرکت کریں۔ اس موقع پر مہمانوں کے لیے میاں سپر اسٹور کی جانب سے خصوصی ریفریشمنٹ کا انتظام کیا گیا ہے۔

Loading