ہالینڈ، پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر دی ہیگ کے صدر
میاں عاصم کا یوکےکی نمایاں کاروباری شخصیت سید ندیم رضا
کے اعزاز میں عشائیہ ، قریبی دوست بھی مدعو کئے گئے۔
ہالینڈ(ڈیلی روشی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔ رپورٹ ۔۔۔جاوید عظیمی ) گذشتہ دنوں برطانیہ کی معروف نمایاں کاروباری شخصیت سید ندیم رضا اپنے نجی دورے پر ہالینڈ تشریف لائے۔ اس موقعہ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کے صدر میاں عاصم محمود نے اپنے دیرینہ دوست کے اعزاز میں شہر زوتر میر کے ریسٹورنٹ تاج محل میں پر تکلف عشائیے کا انتظام و انصرام کیا۔ مذکورہ عشائیے میں آن لائن اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے چیف ایڈ یٹر محمد جاوید عظیمی، پاکستان اسلامک سینٹر دی ہیگ کے نائب صدر چوہدری محمد اقبال قاضیاں اور سوشل میڈیا مندوب برائے روشنی نیوز میاں عمران بھی شریک ہوئے ۔
میزبان اول میاں عاصم محمود نے مہمان گرامی کا مختصر تعارف کرایا جبکہ عشا ئیے میں موجود معزز دوستوں کا مہمان خاص سے فرداً فرداً تعارف کر ایا۔ بعد ازاں لذت کام و دہن کے سلسلے میں کھانا تناول کرنے کے دوران مختلف موضاعات پر گفتگو کا سلسلہ تسلسل سے جاری رہا، جس میں تمام ہی شرکا نے بھر پور حصہ لیا ۔ اختتام پر میزبان میاں عاصم محمود نے تمام دوستوں بلخصوص مہمان خاص سید ندیم رضا کا وقت دینے پر صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا ۔ جبکہ خاص مہمان نے عزت افزائی اور پذیرائی پر میاں عاصم اور تمام شرکا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔
یاد رہے سید ندیم رضا بارہ برس ہالینڈ میں قیام پذیر رہے آجکل یو کے میں رہائش پزیر ہیں۔
![]()







