میرا مقصد کسی کو
دشواریوں میں ڈالنا نہیں ۔۔۔۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنینل )ہوا کچھ یوں کہ سلیکشن کے وقت دو تین مصرعے آگے آگے ہو رہے تھے کہ ہم بھی ہم بھی۔۔۔ 😊 لیکن ان کی زمین کچھ دشوار تھی اس لیے دل چاہتے ہوے بھی میں نے ان سے صرف۔ نظر کیا اور ایک کم مشکل زمین اٹھائی کیونکہ میرا مقصد کسی کو دشواریوں میں ڈالنا نہیں ہے ۔ ایک اچھی ایکٹیویٹی شروع ہو چکی ہے۔ جس میں بڑا اچھا سٹف بن رہا ہے کیسے اچھے اچھے مصرعے نکل کے آتے ہیں۔ ویسے تو انسان اتنا ایکٹیو نہیں ہوتا کہ ہر دوسرے روز کچھ لکھ پاے لیکن جب سامنے کوئی ٹاسک ہوتا ہے تو خودبخود دل کرتا ہے اور لوگ شریک ہوتے ہیں مجھے بہت خوشی ہوتی ہے۔ ایک healthy activity ہے۔ جس کا من کرے شامل ہو جس کا نہ کرے نہ شامل ہو لیکن شر پسند میری پوسٹ سے 200 میل دور رہیں میری ٹائم لائن ہے میرا ڈرائنگ روم ہے ایک طرح سے اچھے ارادوں کے ساتھ آنا ہے تو موسٹ ویلکم اور اگر نیٹ بس ماحول خراب کرنے کی ہے تو بے شک دور رہیں ۔۔۔
آج دو مصرعے دونگی اپنی مرضی کے مصرعے پہ گرہ لگائیے۔۔۔
اور ہاں یہ تضمین نہیں ہے گرہ کی شرائط پہ پوری اترتی ہے تو یہ مصرعے پہ گرہ لگانا ہی ہو گا۔
لوگوں نے پچھلی بحر کو پسند کیا تھا اس میں پہلا مصرعہ دے رہی ہوں ۔ (1)۔۔۔۔۔۔
افاعیل : فاعلاتن مفاعلن فعلن
ردیف : نہیں ہوتے
قوافی : سبب ، جب ، ڈھب ، کب ، شب۔۔ وغیرہ وغیرہ
مصرعہ: خاص غم کے سبب نہیں ہوتے
( 2)
افاعیل: مفتعلن مفتعلن مفتعلن
ردیف : یاد نہیں
قوافی : کشا، رسا ، جلا ، سوا ، بپا۔ ۔۔ وغیرہ وغیرہ
مصرعہ : اور سبب چشم کشا یاد نہیں
آئیے شامل ہو جائیے اپنی پسند کے کسی ایک مصرعے کے ساتھ اگلا مصرعہ لگائیے ۔۔۔۔
![]()

