میڈرڈ کے تجارتی حلقوں میں خاص مقام رکھنے والی معروف
شخصیت میاں عامر جاوید کی ہالینڈ آمد، چوہدری عمران کا
شاندار عشائیہ، قریبی دوستوں کی شرکت۔۔۔
ہالینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت میاں عامر جاوید ان دنوں اپنی نجی مصروفیات کے سلسلے میں ہالینڈ کے دورے پر ہیں۔ ان کی ہالینڈ آمد کے موقع پر معروف سماجی شخصیت چوہدری عمران چھپر نے ان کے اعزاز میں ایک پرتکلف دعوتِ عشائیہ کا اہتمام کیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف کاروباری و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
میاں عامر جاوید، پاکستان اسلامک سینٹر دی ہیگ کے صدر اور روزنامہ روشنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر میاں عاصم محمود کے بھائی ہیں اور اسپین کے شہر میڈرڈ میں ایک کامیاب کاروباری شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
دعوتِ عشائیہ میں میاں عاصم محمود، میاں عمران، چوہدری علی اعجاز، چوہدری اکرام الحق، چوہدری اشفاق احمد، چوہدری محمد خالد (سابق رکن کمیٹی پاکستان اسلامک سینٹر)، راجہ سجاد حیدر اور میاں آبان سرور نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر انتہائی خوشگوار، دوستانہ اور پُرخلوص ماحول دیکھنے میں آیا۔ شرکاء نے میاں عامر جاوید کی ہالینڈ آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
میزبان چوہدری عمران چھپر نے معزز مہمان اور دیگر شرکاء کا پرتپاک استقبال کیا اور روایتی پاکستانی مہمان نوازی کا خوبصورت مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر میاں عامر جاوید نے چوہدری عمران چھپر کی محبت، خلوص اور شاندار میزبانی پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
تقریب خوشگوار یادوں اور محبت بھرے ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جبکہ اس یادگار موقع پر شرکاء نے اجتماعی تصاویر بھی بنوائیں۔