-
تہران: (دنیا نیوز) ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل علی عبداللہی نے خبردار کیا ہے کہ نئی جنگ کی صورت میں اس کی آگ خطے میں امریکا کی میزبانی کرنے والے تمام ممالک تک پہنچے گی۔
میجر جنرل علی عبداللہی نے کہا کہ ایران امریکی وسط مدتی انتخابات کے نتائج کا انتظار نہیں کر رہا، ایران کسی بھی فوجی کارروائی کا سخت جواب دے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران ہر قسم کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئی اے ای اے بھیڑ کی کھال میں بھیڑیا ہے۔
میجر جنرل علی عبداللہی نے ایرانی جوہری مراکز سے متعلق آئی اے ای اے کے تبصروں کو بے بنیاد قرار دیا۔
![]()





