ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ انسان روحانیت کہاں سے سیکھے؟۔۔۔ حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی ؒ)کتاب لوح و قلم جس کے لیکچر آپ نے سنے اور اپنی اپنی ڈائریوں میں لکھے۔ صدر الصدور ممثل کلیات ابدال حق حضور قلندر بابا اولیاءؒ نے سیدنا حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے تعمیل ارشاد میں لکھوائی۔
الحمدللہ! مجھے یہ سعادت نصیب ہوئی کہ میں نے اس کتاب کا ایک ایک لفظ لکھا۔ لفظوں کی معنویت پر غور کیا۔ مرشد کریم حضور قلندر بابا اولیاءؒ کے تصرف اور فیض سے جو کچھ میں نے اس کتاب میں لکھا اور پڑھا۔ الحمد للہ، آپ سب نے آنکھوں سے دیکھا، کانوں سے سنا اور ذہن میں محفوظ رکھا۔ جس قدر مجھے مرشد کریم نے لوح و قلم کے ذریعے علوم سکھائے(یہ تو میں نہیں کہہ سکتا کہ میں نے لوح و قلم کو سمجھ لیا ہے) جس حد تک میری کوتاہ فہم میں آیا، میں نے آپ تک پہنچا دیا۔ اب میرا اور آپ سب کا فرض ہے کہ اس علم کو جس طرح ممکن ہو اللہ کی مخلوق تک پہنچائیں۔ اللہ تعالیٰ ہمارا حامی و ناصر ہو۔ ہم سب کو حضور قلندر بابا اولیاءؒ کے مشن کو آگے بڑھانے کی ہمت اور توفیق عطا فرمائے۔