Daily Roshni News

نیویارک میں امریکی و ایرانی وفود کی ملاقات امریکا کے اصرار پر ہوئی، ایرانی میڈیا

نیویارک میں امریکی و ایرانی وفود کی ملاقات امریکا کے اصرار پر ہوئی، ایرانی میڈیا

انٹرنیشنل (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ) ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے اور خبر رساں ایجنسی نے امریکی و ایرانی وفود کی نیویارک میں ہونے والی ملاقات کو امریکا کے اصرار پر ہونے والی ملاقات قرار دیا ہے۔

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے نے تصدیق کی ہے کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف کے درمیان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔

نشریاتی ادارے کے ٹیلی گرام چینل پر جاری رپورٹ کے مطابق یہ بات چیت اس لیے کی گئی تاکہ ایران سٹریٹجک اہمیت کی حامل آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کیلئے اپنی شرائط سے آگاہ کر سکے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کیلئے ایران کی شرائط میں امریکا کی جانب سے بحری محاصرے کا فوری خاتمہ، ایران کے تمام منجمد اثاثوں کی فوری واپسی، اور ایرن کے پراکسی گروہوں سمیت تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ شامل ہیں۔

Loading