24.9.2016 محترمہ والدہ ماجدہ کی یاد میں آج دس سال ہو گئے ان سے بچھڑے ہوئے پرودگار ان کے درجات بلند فرمائے۔امیں
یادِ مادر
ماں! مجھ کو ، ملا ہے کیا تیرے جانے کے بعد
ملا غم کا اک ، دریا تیرے جانے کے بعد
سکون ڈھونڈتا رہا عمر بھر میں مگر
ملا نہ کوئی ، رستہ تیرے جانے کے بعد
وہ آ نگن جو آ پ کے دم سے مہکتا تھآ ماں
گھر کو ویران ، دیکھا تیرے جانے کے بعد
دعاؤں کا سایہ تھا میرے سر پر ہر گھڑی
یہ احساس مجھ کو ، ہوا تیرے جانے کے بعد
میں ہنستا رہا سب کے آ گے ہمیشہ مگر
دل ہے اب یکسر ، تنہا تیرے جانے کے بعد
جب ٹھوکر لگی زندگی کے کسی موڑ پر
ملا نہ کوئی ، آ سرا تیرے جانے کے بعد
ماں!! اک لفظ نہیں خزانہ تھا محبت کا
مفہوم یہ اب ، سمجھا تیرے جانے کے بعد
تیرے لمس کی گرمی ڈھونڈتا رہا کاشف
ملا ہر ہاتھ ، ٹھنڈا تیرے جانے کے بعد
از قلم سید علی اقبال کاشف
![]()

