Daily Roshni News

قرآن اور محبت رسول ۔۔۔ پروفیسر احمد رفیق اختر

قرآن اور محبت رسول

پروفیسر احمد رفیق اختر

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ قرآن اور محبت رسول ۔۔۔ پروفیسر احمد رفیق اختر)قرآن حکیم میں اللّٰہ نے کہا تھا اللّٰہ نے بہت بڑی بڑی باتوں کا ذکر کیا اتنی بڑی بڑی تخلیقات کا ذکر کیا ۔

     وَالشَمسِ وَضُحَھَا۔۔۔۔۔۔ قسم ہے سورج کی اور اس کی دھوپ کی

     وَالقَمَرِ اِذَا تَلَھَا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور چاند کی وہ اس کے پیچھے چلے

     وَالنَّھَارِ اِذا جَلَّھَا۔۔۔۔۔۔۔۔اور دن کی جب وہ اس کو روشن کرے

     وَالَّیلِ اِذَا یَغشَھَا۔۔۔۔۔۔۔اور رات کی جب وہ اس کو چھپا لے

     وَالسَمَا ِٕ وَمَا بَنٰھَا۔۔۔۔۔۔اور آسمان کی جیسا کہ اس نے اسے بنایا

     وَالاَرضِ وَماَ طحٰھَا ۔۔۔۔۔اور زمین کی جیسا کہ اس نے اسے پھیلایا

     وَنَفسٍ وَّمَا سَوَّھَا ۔۔۔۔۔۔ اور نفس انسان کی جیسا کہ اس نے اسے درست کیا (الشمس)

یعنی آپ کے نفس کو اتنی اہمیت حاصل ہے آپ کی ذات کو اتنی اہمیت حاصل ہے کہ کاٸنات کی بڑی تخلیقات میں سے ایک تخلیق آپ کا نفس بھی ہے پھر خدا نے کیا کہا ۔

فَاَلھَمَھَا فُجُورَاھَا وَتَقوٰھَا۔۔۔۔۔۔ پھر الہام کردی اس پر بدی اور پرہیز گاری اس کی ۔

ایک سوال سوچو اور اس کا فیصلہ کرو اگر خدا یہ کہتا ہو کہ میں نے ہی نفس انسان پر فسق و فجور نازل فرماٸے اور میں نے ہی تقوٰی کے خیال نازل فرماٸے تو آپ کے پلے کیا رھ جاتا ہے آپ کونسی سوچ سوچ رہے ہوتے ہو ۔

This roll tells us we are not capable of personal thoughts .

اور اللّٰہ کہتا ہے تمھارے پاس ایک امر محفوظ ہے

        قَداَفلَحَ مَن زَکَّھٰا ۔۔۔۔۔جس نے اچھاٸی چنی وہ نجات پاگیا

       وَقَد خَابَ مَن دَسَّھَا۔۔۔۔۔۔اور جس نے براٸی چنی وہ ناکام ہو گیا

ایک ڈھیر ہے آگے خیالات کی ایک موج ہے سمندر ہے تہہ بہ تہہ آرہے ہیں لہر بہہ لہر چل رہے ہیں رو بہ رو ان میں سے آپ نے اچھے بروں میں فرق کرنا ہے اور اچھے خیال کا چناٶ صرف قرآن سے ممکن ہے حدیث سے ممکن ہےآپ کے پاس کوٸی standerd نہیں ہے اچھاٸی اور براٸی کا اچھاٸی اور براٸی کا یہ standerd نہ ہمیں عقل دیتی ہے نہ معاشرہ دیتا ہے یہ standerd ہمیں اللّٰہ اور اس کا رسول ﷺ دیتے ہیں اور اللّٰہ اور اس کا رسول ﷺ کیوں دیتا ہے بڑی سادہ سی بات ہے

 وَمَا یَنطِقُ عَنِ الھَوٰی ۔۔۔۔ اور وہ کوٸی بات اپنی خواہش سے نہیں کہتے

اِن ھُوَا اِلَّا وَحّی”یُّوحٰی۔۔۔ وہی کہتے ہیں جو اللّٰہ کیطرف سے وحی کیا جاتا ہے ۔(النجم)

میرے آقا میرے صاحب میرے رسول ﷺ

از استاد محترم پروفیسراحمدرفیق اختر

Loading