Daily Roshni News

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ: ذرائع

وزیر اعظم شہباز شریف نے سوئٹزرلینڈ کا دورہ منسوخ کردیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کو آج سوئٹزرلینڈ روانہ ہونا تھا، ایران امریکا معاہدے کے مطابق ابتدائی مذاکرات کل برگن اسٹاک ریزورٹ میں ہوں گے۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میمورنڈم آف انڈر سٹینڈنگ پر دستخط ہو چکے ہیں اس لیے دورہ منسوخ کیا۔

ذرائع کے مطابق تکنیکی مذاکرات علیحدہ کیے جائیں گے جن میں مختلف معاملات زیرغور آئیں گے جو ایم او یو (MOU) کا مجموعی طور پر حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آج اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پربطور ثالث دستخط کیے،  امریکی صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی  معاہدے پر دستخط کردیے، وزیراعظم شہباز شریف کو آج وفد کے ساتھ سوئٹزرلینڈ روانہ ہونا تھا تاہم ان کا یہ دورہ منسوخ ہوگیا۔

Loading