Daily Roshni News

پاکستانی سفارت خانہ سوئٹزرلینڈ میں تقریب یوم آزادی

پاکستانی سفارت خانہ سوئٹزرلینڈ میں تقریب یوم آزادی

سوئٹزرلینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت برن  میں جشن آزادی کے موقع پر پاکستانی سفارت خانے میں پرچم کشائی کی باوقار تقریب صبح  11بجے منعقد ھوئی  جسمیں کثیر تعداد میں پاکستانی فیملیز  نے شرکت کرکے قومی یکجہتی کا اظہار کیا اور قائد اعظم محمد علی جناح کی 150 ویں برسی کے موقع پر ان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا تقریب کاباقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے  نوید اسلم عباسی نے کیا استقبالیہ صائمہ خان نے پیش کیا قومی ترانہ کی گونج میں سفیر پاکستان مرغوب سلیم بٹ نے پرچم کشائی کی اس موقعہ پر وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر پاکستان آصف زرداری کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے سفیر پاکستان مرغوب سلیم بٹ  نے خطاب کرتے ھوئے کہا آپ لوک جو یہاں رہہتے ھیں اصل سفیر ھیں آپ کے کردار سے پاکستان کا نام روشن ھوتا ھے سوئٹزرلینڈ  کے آفیشلز  بھی آپ کے بارے میں مثبت سوچ رھتے ھیں اور کہتے ھیں کہ آپ لوگ بہت محنتی ھیں اور  ھمیں پا کستانی کمیونیٹی  سے کوئی شکایت نہیں انھوں نے مزید کہا کہ 14 اگست  کا دن پاکستانی عوام کے لیئے ایک تاریخی دن ہے بے پناہ قربانیوں کے بعد قائد اعظم کی سربراھی میں  پیارا وطن حاصل ہوا ہمارے بزرگوں نے آزادی کی خاطر  اور ہمیں ایک آزاد فضا میں سانس لینے کی خاطر بے انتہا قربانی اور جانوں کا نذرانہ پیش کیا 14 اگست کا دن عملی طور پر پاکستان کی مضبوطی و استحکام کے لیئے تجدید عہد کا دن ہے اس مرتبہ 14 اگست اس لیئے بھی اہم ھےکہ افواج پاکستان نے ھمارے دشمن بھارت کو  منہ توڑ جواب دیا اور عبرتناک شکست  سے دوچار کیا اور قوم کا سر فخر سے بلند کیا انھوں نے مزید کہا کہ

آپ کا کام ہے کہ یوم آزادی کے اغراض و مقاصد کی تکمیل اور قائداعظم اور دیگر رہنمائوں کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لیئے ایک قوم بنیں اس وطن عظیم کو سنوارنا اور اسکی  ترقی و خوشحالی  ہمارا فرض ہے انھوں نے مزید کہا کہ سفارت خانہ بلا تفریق ہر پاکستانی کی خدمت کررہا ہے ھم اپنے غازیوں  پولیس اور فوج کے نوجوانو ں کو اس موقع خراج تحسین پیش کرتے ھیں اس تقریب میں قومی نغمے بھی پیش کیئے گئے تقریب کے بعد سفیر پاکستان مہمانوں میں گھل مل گئے مہمانوں کی خاطر تواضع پاکستانی لذیز کھانوں سے کی گئی

Loading