Daily Roshni News

پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کے زیر اہتمام عید الضحیٰ کی نماز علامہ سید عرفان شاہ کی امامت میں 27مئی 2026 کو ادا کی جائے گی۔.

ہالینڈ، پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کے زیر اہتمام
عید الضحیٰ کی نماز علامہ سید عرفان شاہ کی امامت میں
ستائیس مئی 2026 کو ادا کی جائے گی۔ خطاب صبح 9:00 بجے
جبکہ جماعت 9:30 بجے ہوگی۔۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ جاوید عظیمی) پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کے زیر اہتمام ہر سال باقاعدگی سے عیدین کی نمازوں کا خصوصی انتظام و انصرام کیا جاتا ہے۔ اس سال مذکورہ مرکز کے زیر انتظام و انصرام عید الضحیٰ کی نماز بروز بدھ27 مئی 2026 کو ادا کی جائے گی۔ انتظامیہ کے مطابق علامہ سید عرفان شاہ نوشاہی کی امامت میں نماز عید ادا کی جائے گی۔ صبح نو بجے اردو میں خطاب ہوگا جبکہ ساڑھے نو بجے جماعت ہوگی۔ مرکز کی انتظامیہ پاکستانی کمیونٹی کے حضرات سے گزارش کرتی ہے کہ اپنی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھیں۔

Loading