Daily Roshni News

پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کے زیر اہتمام نماز عید الضحیٰ کی ادائیگی۔

پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کے زیر اہتمام

 نماز عید الضحیٰ کی ادائیگی ، مختلف مکاتب فکر سے وابستہ

نمایاں شخصیات  کی کثیر تعداد میں شرکت۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ رپورٹ ۔۔۔ جاوید عظیمی۔۔ عکاسی ۔۔۔ جاوید بٹ پیارا ، چاند ملک ) پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کے زیر انتظام و انصرام بروز بدھ 27 مئی عید الضحیٰ 2026 ، نماز کی ادائیگی کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے۔ امام و خطیب سید عرفان  شاہ نوشاہی نے فلسفہ قربانی پر روشنی ڈالتے ہوئے  اللہ تعالٰی کی راہ میں بے عیب جانور قربان کرنے پر قرآن و حدیث کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو فرمائی ۔ متذکرہ نماز عید کی جماعت مقررہ وقت پر ادا کی گئی ۔ بعد ازاں  نمازی ایک دوسرے کے ساتھ گھل مل کر عید کی مبارکباد اور دعائیہ کلمات ادا کرتے رہے۔ مرکز کی

انتظامیہ کی جانب سے عید کے  پر مسرت مو قعہ پر   نمازیوں کو مٹھائی پیش کی گئی۔

Loading