پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے بقیہ 8 میچز ملتوی کردیےگئے اور پی ایس ایل کو موجودہ حالات کے تناظر میں ملتوی کیا گیا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ میچز ملتوی کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کے مشورے پرکیاگیا، وزیر اعظم کی رائے میں موجودہ حالات میں تمام توجہ پاک فوج کی کوششوں پر ہونی چاہیے۔
پاک بھارت کشیدگی: پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز بیرون ملک منتقل کرنے کا فیصلہ
پی سی بی کے مطابق پاکستان سپر لیگ 10 کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔




