Daily Roshni News

پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے تنظیمی ڈھانچے میں توسیع، نئے عہدیداران مقرر

پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے تنظیمی ڈھانچے میں توسیع، نئے عہدیداران مقرر

پیرس (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ رپورٹ۔۔۔ منیر احمد ملک بیورو چیف پیرس فرانس) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کا اہم تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارٹی کی تنظیم کو مزید فعال اور وسیع کرتے ہوئے متعدد نئے عہدیداران کا تقرر کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر میاں محمد حنیف اور جنرل سیکرٹری رانا محمود علی خان نے نئے عہدیداران کو باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیے۔

نئے عہدیداران میں چوہدری محمد حسین کو سینئر نائب صدر، سید خالد جمال کو صدر ٹریڈ ونگ، زاہد مصطفیٰ اعوان کو میڈیا کوآرڈینیٹر، سائرہ کرن کو ڈپٹی ہیڈ ویمن، عبدالصبور بٹ کو نائب صدر، چوہدری عامر نواب کو ایڈیشنل سیکرٹری، رانا سیف اللہ کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری، کمال چغتائی کو ہیڈ آف لیگل ونگ اور چوہدری تصور تارڑ کو نائب صدر مقرر کیا گیا۔

نئے عہدیداران نے پارٹی صدر میاں محمد حنیف، جنرل سیکرٹری رانا محمود علی خان اور چیف پیٹرن طلعت محمود چوہان سے نوٹیفکیشن وصول کیے اور اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر نئے عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قائد میاں محمد نواز شریف کے سیاسی وژن اور پارٹی پیغام کو فرانس بھر میں پاکستانی کمیونٹی تک پہنچانے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔

پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز کے چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نئے عہدیداران کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یورپ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان قائد میاں محمد نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کی قیادت کو سراہتے ہیں۔

بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ افواج پاکستان ملکی سلامتی کی ضامن ہیں اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانی افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اجلاس کے اختتام پر  مسلم لیگ ن فرانس کے جوائنٹ سیکرٹری راؤ طاہر کے بڑے بھائی اور دنیا نیوز کے نمائندے سید شاہزیب ارشد کے والد محترم کے لیے دعاء مغفرت کی گئی اور پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Loading