پاکستان میں معاشی شرح نمو سست، مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، آئی ایم ایف

پاکستان میں معاشی شرح نمو سست، مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، آئی ایم ایف

پاکستان(ڈیلی  روشنی نیوز انٹرنیشنل )آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2026 جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں معاشی شرح نمو سست، مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، پاکستان کی معاشی شرح نمو مالی سال 2026 میں 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

مالی سال 2027 میں ملک کی معاشی ترقی کی شرح 3.5 فیصد تک محدود رہنے کی توقع ہے، پاکستان میں مہنگائی اس سال 7.1 فیصد، اگلےسال بڑھ کر9.9 فیصد ہونےکا امکان ہے۔ آئی ایم ایف نے رواں سال پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 6.9 فیصد رہنے کی پیشگوئی کردی۔

رپورٹ کے مطابق اگلے مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح کم ہو کر 6.5 فیصد ہونے کی توقع ہے، مالی سال 2027 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے ایک فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق عالمی معاشی ترقی کی شرح 2026 میں کم ہو کر 3.1 فیصد رہنے کا امکان ہے، عالمی معیشت کی شرح نمو 2027 میں بڑھ کر 3.4 فیصد ہونے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر مہنگائی کی شرح 2026 میں بڑھ کر 4.7 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے، عالمی مہنگائی 2027 میں کم ہو کر 4.1 فیصد رہنے کی توقع ہے، ٹیکنالوجی میں ترقی،معاشی حالات سےمطابقت نےعالمی معیشت کوبحرانوں کے اثرات سےبچانے میں مدد دی۔

آئی ایم ایف کے مطابق توانائی درآمد کرنے والے ممالک کو عالمی معاشی حالات میں زیادہ مشکلات کا سامنا ہے، عالمی تنازعات میں مزید شدت معاشی ترقی کو متاثر کر سکتی ہے، اےآئی سےمتعلق توقعات میں تبدیلی،تجارتی کشیدگی،حکومتی مالی مسائل عالمی معاشی ترقی کمزورکرسکتےہیں۔

رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت میں سرمایہ کاری،پیداواری صلاحیت میں اضافےسےعالمی معاشی ترقی بہترہوسکتی ہے، عالمی سیاسی اور تجارتی کشیدگی میں مسلسل کمی سے معاشی ترقی کو تقویت مل سکتی ہے۔