پاکستان کا یوم آزادی
خصوصی کلام ۔۔۔شاعر – – – جاوید عظیمی
آزاد ہیں ہم بس ، آزاد رہیں گے
اللہ کے کرم سے بس، آزاد رہیں گے
آزادی کی نعمت کا شکر ادا کرنے والے
ہر حال میں یہ لوگ دلشاد رہیں گے
وطن عزیز پر تن من نثار کرنے والے
دونوں جہانوں میں وہی آباد رہیں گے
آزادی جنھیں پسند آتی نہیں یارو
دنیا اور آخرت میں وہ برباد رہیں گے
دعائے عظیمی ہے، وطن خوشیوں کا گہوارہ بنے
آمین کہنے والے ، سب شاد و آباد رہیں گے۔
بروز جمعرات 6 اگست 2026 جاوید عظیمی نے یہ کلام پہلی بار انٹرنیشنل ایسوسی ایشن پاکستانی جرنلسٹس کے زیراہتمام منعقدہ آن لائن بین الاقوامی آزادی مشاعرے میں پڑھا تھا۔
![]()

