Daily Roshni News

مائنڈ فلنیس۔۔۔ غصہ پر کنٹرول۔۔۔ تحریر۔۔۔شاہینہ جمیل۔۔۔قسط نمبر2

مائنڈ فلنیس

غصہ پر کنٹرول

تحریر۔۔۔شاہینہ جمیل

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ مائنڈ فلنیس۔۔۔ غصہ پر کنٹرول۔۔۔ تحریر۔۔۔شاہینہ جمیل)دینے لگے۔

کسی نے کوئی جواب نہیں دیا۔ کھانے کی ٹیبل پر ان کے ساتھ ان کے تین بچے بھی موجود تھے ، مگر لگ رہا تھا کہ جیسے سب کو سانپ سونگھ گیا ہو۔ بچے خاموشی سے کھانا کھا کر اٹھ گئے اور بیگم صاحبہ برتن سمیٹنے میں لگ گئیں۔

طاہر بیگ کو شدت سے اپنی غلطی کا احساس تھا۔ ایک طرف احساس شرمندگی دوسری طرف رتبے کا احساس وہ سیل فون بیچ کر چپ کر کے لیٹ گئے۔ ایسی صورت حال آج کل ہمارے کئی تعلیم یافتہ گھرانوں میں بھی دیکھنے کو ملنے لگی ہے۔

اس صورت حال میں شدید گرمی سے زیادہ مزاج کی برہمی کا دخل ہے۔ کہیں کہیں طبیعیت میں ٹھہراؤ کا فقدان بھی ہے۔ وجوہات جو بھی ہوں ذرا سوچے کیا یہ اچھی چیز ہے….؟

یقینا آپ کا جواب نہ میں ہے۔ کیونکہ ہم سب اس بات کو سمجھتے ہیں کہ ایسار و یہ ہماری اقدار اور تہذیب کے بالکل برعکس ہے۔ اسی لئے اگر آپ اپنے پیاروں کے سامنے اس طرح کی شرمندگی اور پچھتاوے سے بچنا چاہتے ہیں تو ائنٹڈ فٹنیس کی یہ قسط آپ کی مددگار ہو گی۔

مائنڈ فلمیں غصہ کیا ہے؟

اگر ہم یہ مان لیں کہ غصہ اچھی چیز نہیں ہے تو پھر ہم اس پر کیسے قابو پائیں۔ اب یہ بھی ایک انو کھا سوال لگتا ہے کہ غصہ کو قابو کیسے کیا جائے….؟ کئی پلیٹ فارم پر ڈسکس

کیا جاتا ہے کہ غصہ کو کنٹرول کیسے کیا جائے۔ مگر مائنڈ فلمیں کی اس کے بارے میں رائے ذرا مختلف ہے۔ مائنڈ فلمیں ہمیں سکھاتی ہے کہ غصہ کا سامنا کرنا سیکھیے۔ کیونکہ غصہ ایک حد تک اچھی چیز ہے۔ آپ کو حیرت ہوئی ہو گی یہ پڑھ کر۔ دراصل غصہ ایک توانائی ہے۔ یہ توانائی ناپسندیدگی کے اظہار میں بھی استعمال کی جاتی ہے ۔ اسی طرح یہ توانائی کسی بھی کام کے کرنے میں ایک ٹریگر کا کام بھی کرتی ہے۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ جیسے ہی کوئی ناگوار یا مزاج کے خلاف بات ہوتی ہے اور یہ توانائی آدمی کو متحرک کرتی ہے تو ہم میں سے اکثر اس کے غلبے میں آجاتے ہیں اور ہوش و حواس تک کھونے لگتے ہیں۔ بس ہمیں یہ کرنا ہے کہ غصے سے مغلوب نہیں ہونا۔ مائنڈ فلمیں کے ماہرین کہتے ہیں کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ آپ اپنی اس توانائی کو صحیح طور پر استعمال کرنا سیکھیں۔ دراصل ہمارے لیے سب سے مشکل کام پیش آنے والے حالات اور کیفیات کو سمجھنا ہے اکثر اوقات یہی مشور و یا جاتا ہے کہ ان کیفیات یا خیالات کو نظر انداز کرنا سیکھیے۔ جب کہ مائنڈ فٹنیس کا اصول ہے کہ آپ اپنی جس کیفیت کو نظر انداز کریں گے وہ جلد یا بدیر اتنی ہی طاقت اور دباؤ کے ساتھ آپ پر حاوی ہوتی چلی جائے گی۔

اصل اور بنیادی نکتہ جسے ہمیں یاد رکھنا ضروری ہے وہ یہ کہ اپنی کیفیات کو نظر انداز کرنے کے بجائے ان کا سامنا کیجیے۔ اور انھیں سمجھنے کی کوشش کیجیے۔

ہو سکتا ہے آپ سوچیں کہ یہ تو بہت مشکل اور وقت طلب کام ہے۔ اتنا وقت۔۔جاری  ہے۔

کس کے پاس ہے۔محترم دوستو….! یہ وقت طلب نہیں بلکہ توجہ طلب کام ہے۔ اس کا تعلق آپ کی اپنی شخصیت کے نکھار سے ہے اور آپ کی مثبت سوچی سے ہے۔ آپ مائنڈ فلنسیس کی ان تیکنکس اور مشقوں سے جتنازیاد وفائدہ اٹھا سکتے ہیں اٹھا لیے۔

سب سے پہلے آپ کو مائنڈ فلنفیس کی ان مشقوں کے بارے میں بتاتے ہیں جو سب کر سکتے ہیں ۔ چاہے آپ کتنے ہی ہنس مکھ ہوں اور یہ دعوی کرتے ہوں کہ آپ کو غصہ آتاہی نہیں ۔ ہم ان دوستوں سے بس اتنا ہی کہیں گے کہ آپ بھی یہ مشقیں ضرور اپنائیے۔ مائنڈ فلمیں کی ابتدائی دونوں مشقیں بظاہر بہت سادہ اور آسان ہیں۔ اگر آپ ان کو اپنے معمول کا حصہ بنالیں تو آپ کو پتہ بھی نہیں چلے گا کب آپ کے جذبات بالخصوص غصے کی لگام آپ کے ہاتھ میں آگئی۔

پہلی مشق

چاندنی راتوں کا لطف اٹھائیے

 ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی اپنے کئی مریضوں کو چاندنی کی ٹھنڈک میں بیٹھنے اور چاندنی راتوں میں تھوڑا بہت وقت گزار نا کا مشور ہ دیتے ہیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ چاندنی میں اس نشست کے ہمارے جذبات مثبت اثرات ہوتے ہیں اور منفی جذبات پر قابو پانے میں یہ مشق بہت مددگار ہے۔ اب اس کی کیا سائنسی وجوہات ہیں ان کا بیان یہاں زائد از تفصیل ہو گا۔ تو بس آپ آم کھائے اور قدرت کے اس عظیم تحھنے یعنی چاند کی چاندنی سے فائد واٹھائیے۔

دوسری مشق

دس سیکنڈ اور غصہ غائب

پچھلی قسط میں ہم نے بات کی تھی ایک منٹ کی۔آج ہم بات کرتے ہیں اس سے بھی کم یعنی دس سیکنڈ کی۔ آپ یہ مشق روزانہ کیجئے۔ اس مشق کی کوئی وجہ تلاش مت کیجئے۔ بس اسے اپنا معمول بنا لیجیے۔ دن میں جب بھی آپ کو وقت ملے یا آپ کو کام کے دوران تھکاوٹ محسوس ہو تو آنکھیں بند کر کے آرام دو حالت میں بیٹھ جائیے۔ اس مشق کے لئے کسی مخصوص نشست یا پوزیشن کی ضرورت نہیں۔ ماسوائے اس کے

کہ آپ جس طرح بھی بیٹھے ہوں بس اپنی کمر کو سیدھا رکھیں اور آرام دو حالت میں ہوں۔

اب آنکھیں بند کر کے آپ نے ایک سے دس تک گنتی گنتی ہے۔ گنتی کے دوران اگر کوئی خیال آجائے اور آپ کا ذہن اس خیال کی طرف مائل ہو جائے تو گنتی دوبارہ شروع کیجیے۔

یہ مشق آپ کو اپنی کیفیات اور جذبات کو یکجا رکھنے کی قوت فراہم کرتی ہے۔

تیسری مشق

اپنے غصے کی شدت کا سامنا کیجیے

امریکی سائیکو تھراپسٹ ڈاکٹر اینڈریا برانڈٹ Andrea Brandt، مائنڈ فلمیں ٹرینر ہیں۔

بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ ستمبر2025

Loading