Daily Roshni News

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان شہباز احمد سنیئر نے اولمپیئن طاہر زمان کی تقرری کو خوش آئند قرار دیا ، روشنی نیوز کے خصوصی مندوب طاہر لطیف سے خصوصی گفتگو ۔۔۔۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان شہباز احمد سنیئر نے اولمپیئن طاہر زمان کی تقرری کو خوش آئند قرار دیا ، روشنی نیوز کے خصوصی مندوب طاہر لطیف سے خصوصی گفتگو ۔۔۔۔

پاکستان (  ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل  ۔۔۔۔۔۔  خصوصی مندوب  ۔۔۔۔۔۔  طاہر لطیف  )پاکستان ہاکی کے ابدی لیجنڈ، “میرا ڈونا آف ہاکی”، قومی ٹیم کے سابق کپتان اور ورلڈ کپ ونر شہباز احمد سینئر نے روشنی ڈیجیٹل نیوز انٹرنیشنل کے خصوصی مندوب طاہر لطیف سے گفتگو کرتے ہوئے اولمپین طاہر زمان کی تقرری کو خوش آئند قرار دیا اور کہا ہے کہ یہ ایک بہت اچھا اور مثبت فیصلہ ہے۔ ان کے مطابق طاہر زمان اکیڈمیز، ایجوکیشن اور ہائی پرفارمنس کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ ہاکی کو نہ صرف گہرائی سے سمجھتے ہیں بلکہ اس کھیل کے لیے ان کی سوچ بھی انتہائی مثبت، جذبہ خیز اور پیشہ ورانہ ہے۔

شہباز احمد سینئر نے مزید کہا کہ طاہر زمان ایک محنتی، پُرجوش اور محبِ وطن شخصیت ہیں، اس لیے انہیں یقین ہے کہ ان کی شمولیت اور تجربہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔ انہوں نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی کے اس اقدام کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ قومی ہاکی کی بہتری کے لیے تجربہ کار اور باصلاحیت افراد کو آگے لانا ایک مثبت سوچ کی عکاسی کرتا ہے، اور ایسے فیصلے مستقبل میں پاکستان ہاکی کی ترقی اور بحالی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Loading