پیرس فرانس کی مشہور کاروباری اور سماجی شخصیت چوھدری قیصر نے سیئنر صحافی منیر احمد ملک کے اعزاز میں ایک عشائیے کا اہتمام کیا ۔
پیرس۔ فرانس(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔ منیر احمد ملک) یہ تقریب منیر احمد ملک کے میڈیا ایڈوائزر یورپ وزیراعظم آزاد کشمیر بننے کی خوشی میں دی گئی ـ عشائیے میں پیرس فرانس کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ـ۔ یورپ بزنس فورم کے چیئرمین سردار ظہور اقبال ـ پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے بانی اور سابق صدر میر افضل ـاین اے 56 بورے والا کے ٹکٹ ھولڈر کامران یوسف گھمن ـ سابق ایڈیشنل سیکرٹری پاکستان سپریم کورٹ ملک شکیل الرحمٰن ـ حاجی محمد الطاف کی سرکردگی میں ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے ایک وفد ـ فرانس میں پہلے پاکستانی ٹیلیویژن ایف پی 92 کے ڈائریکٹر حمزہ تاج ـ کشمیری راہنما مرزا ساجد ـ پاکستان پریس کلب فرانس کے بانی صاحبزادہ عتیق الرحمن مشہور کاروباری شخصیت میاں ناظم کے علاؤہ صحافیوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی ـ۔ چوھدری قیصر کا کہنا تھا کہ ملک منیر احمد کو آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کا یورپ میں میڈیا ایڈوائزر نامزد ھونا ایک دوست کی حیثیت سے ان کے لئے باعث فخر تھا ان کا کہنا تھا کہ ملک منیر احمد نہ صرف ایک صحافی کی حیثیت سے بلکہ فرانس میں پاکستانی کمیونٹی کے ایک سینئر سٹیزن کی حیثیت سے بھی ان کی خدمات قابل تحسین ہیں ـ چئیرمن بزنس فورم سردار ظہور اقبال نے ملک منیر احمد کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک صاحب کی خدمات صحافت اور سماجی سیاسی معاملات میں اس قدر زیادہ ھیں کہ ھم تو یہ عہدہ بھی ان کے لئے کم سمجھتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی کمیونٹی کو ملک منیر احمد کے اس عہدے پر فائز ھونے پر فخر ھے ـ دیگر شرکاء کامران گھمن ـ ملک شکیل الرحمٰن ـ صاحبزادہ عتیق الرحمن ـ مرزا ساجد میاں ناظم اور دیگر نے بھی منیر احمد ملک کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ عرصہ دراز سے کمیونٹی کی خدمات پر انھیں اس طرح کا کوئی عہدہ بہت پہلے مل۔جانا چاھیئے تھا ـ انہوں نے ملک منیر احمد کے لئے نیک خواہشات اور تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئیندہ بھی اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو سراہا جاتا رھے گا ۔ منیر احمد ملک پیرس فرانس
![]()










