Daily Roshni News

پیرس کے نواحی شہر کرائی کی میونسپل کونسل میں سفیرِ پاکستان ممتاز زہرا بلوچ کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد کی گئی ـ 

پیرس کے نواحی شہر کرائی کی میونسپل کونسل میں سفیرِ پاکستان ممتاز زہرا بلوچ کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد کی گئی ـ    پاک فرانس تعلقات مزیدمستحکم بنانے کے عزم کا اظہار

پیرس۔   فرانس۔(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔ منیر احمد ملک(مئیر عمر یعقوب، ان کی ٹیم اور پاکستان بزنس فورم فرانس کے عہدیداروں نے سفیرِ پاکستان اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا

پیرس کے نواحی شہر کرائی کی میونسپل کونسل میں سفیرِ پاکستان ممتاز زہرا بلوچ کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جہاں پاکستان اور فرانس کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

میئر کرائی عمر یعقوب، ان کی ٹیم اور پاکستان بزنس فورم فرانس کے عہدیداروں نے سفیرِ پاکستان اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب میں سفیرِ پاکستان کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئ

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر عمر یعقوب نے کہا کہ وہ پہلے پاکستانی نژاد میئر ہیں جنہوں نے ایک صدی پرانی سیاسی روایت کو بدلتے ہوئے یہ کامیابی حاصل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان اور فرانس کے درمیان ثقافتی، تجارتی اور سماجی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

سفیرِ پاکستان ممتاز زہرا بلوچ نے میئر عمر یعقوب کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت، دیانت اور اصولی سیاست ہی پائیدار کامیابی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں، جنہیں سسٹر سٹی معاہدوں، ثقافتی تبادلوں، تجارت، معیشت اور زراعت میں تعاون کے ذریعے مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔

تقریب کے اختتام پر پاکستان بزنس فورم فرانس کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا،۔              رپورٹ منیر احمد ملک پیرس فرانس

Loading