ہالینڈ ، چوہدری اکرام کی عمرہ سے واپسی، سماجی شخصیت
پرویز ایوب کا ایمسٹرڈیم ائیر پورٹ پر پھولوں کے
گلدستے کے ساتھ پر تپاک استقبال اور مبارکباد —
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل – جاوید عظیمی) فرینڈز آف روشنی فورم کے متحرک رکن اور شعبہ لذت کام و دہن کے کوآرڈینیٹر چوہدری اکرام الحق حجاز مقدس کی سرزمین پر مکہ مکرمہ میں عمرہ اور مدینہ میں بارگاہ رسالت مآبﷺ میں حاضری کی سعادت حاصل کرنے کے بعد گزشتہ روز بروز اتوار 16 اگست 2026 واپس ہالینڈ پہنچ گئے۔ دی ہیگ کی معروف سماجی شخصیت پرویز ایوب نے ایمسٹر ڈیم کے ایئر پورٹ پر پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے سب سے پہلے استقبال کرتے ہوئے صمیم قلب سے مبارکباد بھی پیش کی۔
اس موقعہ پر چوہدری اکرام کے رشتہ داروں اور عزیز و اقارب بھتیجے حافظ بلال اسلم جبکہ کاروباری شخصیت مدثر چیمہ نے بھی پھول پیش کر کے عمرہ کی سعادت پر مبارکباد بھی پیش کیں۔
پرویز ایوب نے گفتگو کے دوران ایک موقعہ پر کہا کہ میں فرینڈز آف روشنی فورم کے تمام معزز اراکین کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں کیونکہ چوہدری اکرام الحق مذکورہ فورم کے متحرک رکن اور ساتھی بھی ہیں. یاد رہے پرویز ایوب اور چوہدری اکرام آپس میں سمدھی کے رشتے سے منسلک ہیں۔
![]()





