Daily Roshni News

چوہدری کاشف عباس پیارا کی بلدیاتی الیکشن میں  کامیابی حاصل کرنے پر عدیل محمود کو پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے صمیم قلب سے مبارکبا د

ہالینڈ، چوہدری کاشف عباس پیارا کی بلدیاتی الیکشن میں

 کامیابی حاصل کرنے پر عدیل محمود کو پھولوں کا گلدستہ

 پیش کر کے صمیم قلب سے مبارکبا د اور دعائیہ کلمات۔

 ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔جاوید عظیمی ) گزشتہ دنوں ہالینڈ کی جانی پہچانی شخصیت چوہدری کاشف عباس آف پیارا نے ہالینڈ میں بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں دی ہیگ سے کامیاب ہونے والے عدیل محمود کو پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے صمیم قلب سے مبارکباد پیش کر تے ہوئے مزید کامیابیوں کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے ۔ اس موقعہ پر چوہدری کاشف پیارا کے سمدھی اور فرینڈز آف روشنی فورم نیدرلینڈز کے اہم رکن چوہدری محمد اصغر بھی موجود تھے۔ بعد ازاں عدیل محمود کے والد چوہدری خالد محمود نے مہمانوں  کی تواضح لذیذ عمدہ کھانوں سے کی اور مہمانوں کی آمد اور مبارکباد کے لئے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

Loading