Daily Roshni News

ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (پی او ایف) واہ کا دورہ

ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (پی او ایف) واہ کا دورہ

پاکستان ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔۔۔ خصوصی مندوب )چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ، ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر (تمغۂ خدمت) نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (پی او ایف) واہ کا دورہ کیا، جہاں آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

دورے کے دوران ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر نے پی او ایف کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور فیکٹری کی عملی و پیداواری سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کی مسلح افواج کی دفاعی ضروریات پوری کرنے میں پی او ایف واہ کے اہم کردار کو سراہا، جبکہ دفاعی مصنوعات کی برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت اور زرمبادلہ کے حصول میں ادارے کی خدمات کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔

ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسرنے پی او ایف واہ کے افسران، انجینئرز اور کارکنوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، محنت اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی او ایف واہ ملکی دفاعی خود انحصاری کے ساتھ ساتھ قومی معیشت میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

چوہدری حسن لوہسر بھی اس دورے کے دوران ڈاکٹر پرویز اقبال لوسر کے ہمراہ تھے

Loading