ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت بگڑ گئی، ہسپتال منتقلی کیلئے عدالت میں درخواست دائر

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد 10 مئی 2023ء سے مختلف مقدمات میں گرفتار ہیں اور کینسر و دمے کے امراض میں مبتلا ہیں۔

سموگ کے باعث ان کی طبیعت انتہائی خراب ہو چکی ہے جبکہ جیل میں ان کے بنیادی حقوق بھی سلب کیے جا رہے ہیں۔

درخواست کے مطابق ڈاکٹرز نے یاسمین راشد کو ہائیڈرو تھراپی اور فزیو تھراپی تجویز کی ہے، تاہم جیل میں ہونے کے باعث ان کا مناسب علاج نہیں ہو پا رہا۔

آخری ایم آر آئی رپورٹ میں ان کی ریڑھ کی ہڈی میں سنگین مسائل کی نشاندہی ہوئی ہے اور ڈاکٹرز نے آپریشن کا مشورہ بھی دے رکھا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جیل میں قید ہونے کے باعث ان کا آپریشن ممکن نہیں جبکہ عدالتی حکم کے باوجود جیل حکام نے انہیں ہسپتال منتقل نہیں کیا۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو فوری طور پر کوٹ لکھپت جیل سے ہسپتال منتقل کرکے علاج کی مناسب سہولیات فراہم کی جائیں۔