کام سے بھاگنے کی جرات کیسے کی؟ 15 سالہ نسیم کو کام چھوڑ کر بھاگنے پر ٹھیکدار توقیر نے گاڑی کی ٹکڑ مار کر نسیم کی جا-ن لے لی!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )کام سے بھاگنے کی جرات کیسے کی؟ 15 سالہ نسیم کو کام چھوڑ کر بھاگنے پر ٹھیکدار توقیر نے گاڑی کی ٹکڑ مار کر نسیم کی جا-ن لے لی! افسوس ناک واقعہ کی ویڈیو نے پورے پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا. افسوسناک واقعہ 19 اکتوبر کو ملتان کے علاقے رائل آرچرڈ بلاک نمبر A گلی نمبر 10 میں پیش آیا! وائرل CCTV ویڈیو میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر کا نشانہ بنے والے لڑکے کا نام وسیم عباس تھا عمر 15 سال تھی اور ملتان میں ایک یتیم خانہ کا رہائشی تھا یتیم خانے کے مالک جواد  15 سالہ نسیم کو الیکٹریشن کا کام سیکھانے کیلئے ٹھیکدار توقیر کے پاس بھیجا کرتا تھا  نسیم گزشتہ 3 دن سے ٹھیکدار توقیر کے پاس الیکٹریشن کا کام سیکھنے جا رہا تھا آج دوپہر ٹھیکدار کے رویہ سے تنگ آکر کام چھوڑ کر فرار ہوگیا! نسیم کے کام چھوڑ کا بھاگنے پر ٹھیکدار نے نسیم کو پہلے بھاگ کر پکڑنے کی کوشش کی ناکام ہونے پر  پھر گاڑی نکالی اور نسیم کو پوری سوسائٹی میں ڈھونڈنے لگا اس وقت گاڑی میں ٹھیکدار توقیر کے ہمراہ توقیر کا دوست امجد بھی موجود تھا. 15 سالہ نسیم نے ٹھیکدار کی تیز رفتار گاڑی قریب آتی دیکھی تو جا-ن بچانے کیلئے گلی میں تیر رفتار میں دورنے لگا۔ ٹھیکدار توقیر نے نسیم کو دیکھتے ہی نسیم کا تعاقب کرتے ہوئے تیز رفتار گاڑی سے نسیم کو ٹکڑ جا ماری۔ نسیم گاڑی کی زور دار ٹکر کے بعد دیور سے جا ٹکرایا اور موقعہ پر ہی دم توڑ گیا! ٹھیکدار نے نسیم کی حالت دیکھی تو موقعہ سے فرار ہونے کی کوشش کی جو موقعہ پر موجود اہل علاقہ نے ناکام بنادی اور سید نسیم عباس نامی عینی شاہد نے 15 پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دی اور مرکزی ملزم کو گرفتار کروایا! پولیس نے مرکزی ملزم کے خلاف 302 کی دفعات کے ساتھ مقدمہ درج کرکے کروائی شروع کردی۔

تحریر-علی حمزہ

#Multan #police #PunjabPolice #MaryamNawaz #alihamza