کروڑوں دلوں پرراج کرنے والی برطانیہ کی شہزادی لیڈی ڈیانا کی 29 ویں برسی ہے۔
ہالینڈ ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔۔ نیوز ڈیسک )شہزادی ڈیانا یکم جولائی 1961 میں برطانیہ کے شہر نورفوک میں پیدا ہوئیں۔ لیڈی ڈیانا کی برطانوی شہزادہ چارلس سے 1981 ميں منگنی ہوئی اورپھر شادی سے شاہی سفر کا آغاز کیا ۔ انہوں نے 1982 میں شہزادہ ولیم اور 1984 میں شہزادہ ہیری کو جنم دیا۔
اپنی خوبصورتی کے لئے پریوں کی شہزادی کا خطاب پانے والی ڈیانا شادی کے بعد ہی تنازعات کے زد ميں رہیں۔شہزادہ چارلس سے لیڈی ڈیانا کا بندھن صرف 15 برس ہی قائم رہ سکا ۔ تنازعات نے نہ صرف زندگی بھر برطانوی شہزادی کا پیچھا کیا بلکہ ان کی موت بھی ایک تنازعہ بن گئی۔
آنجہانی لیڈی ڈیانا 31 اگست 1997 کو اپنے مصری نژاد دوست ڈوڈی الفائد کے ساتھ پیرس کی ایک سرنگ میں کار کے حادثے میں ہلاک ہوگئی تھیں۔ ليڈی ڈيانا کو فلاحی کاموں ميں کافي دلچسپی تھی اوراس سلسلے ميں انہوں نےپاکستان کا 2 بار دورہ کيا ۔
لیڈی ڈیانا کو6 ستمبر 1997 کو لندن کے ویسٹ منسٹر ایبے قبرستان میں دفن کیا گیا۔
36 سالہ آنجہانی لیڈی ڈیانا کے تدفین اور آخری رسومات کے مناظر کو دنیا بھر کے کرڑوں افراد نے برائے راست اپنے ٹی وی اسکرین پردیکھا۔
![]()

