کلام
شاعر۔۔۔ ناصر نظامی( گولڈ میڈلسٹ)
کس کا در آ گیا۔ قریں
سجدے کرنے لگی جبیں
ملی نظروں سے نظر ہے
رہی خود کی نہ خبر ہے
وہ تو ہے شاہ ء نازنیں
ازل سے وہ تو یکتا ہے
ایک، دو ہو نہ سکتا ہے
اس کی تو مثل ہی نہیں
ایک ہو کے بھی ہر سو ہے
روشنی ہے وہ خوشبو ہے
وہ آ تا ہاتھ ہی نہیں
عقل میں نہ وہ آ یا ہے
عشق نے اس کو پایا ہے
تم جہاں ہو وہ ہے وہیں
شیشے کا کر دو سو ٹکڑا
ایک ہی دکھتا ہے، مکھڑا
وہ تو دو ہوتا ہی نہیں
عقل سے وہ ہے ماورا
کوئی نہیں اس کے ماسوا
سوچ تو خود نہ ہو کہیں
وہ شیشہ ہے تو عکس ہے
سو بہ سو اس کا رقص ہے
نظامی ہے میرا ، یقیں
ناصر نظامی
گولڈ میڈلسٹ
![]()

