ہالینڈ، قوالی نائٹ پروگرام کے انتظامات مکمل، ہاؤس فل
ہو جانے کے باعث ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ روک دیا
گیا۔ اعجاز سیفی کی روشنی نیوز کے جاوید عظیمی سے ٹیلیفونک گفتگو ۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ خصوصی مندوب ) آج بروز منگل 8 ستمبر 2026معروف ثقافتی تنظیم پاک ڈچ نیشنل فورم کے روح رواں سید اعجاز حسین سیفی نے آن لائن اردو اخبار روشنی نیوز کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی سے بذریعہ ٹیلی فون خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات 10ستمبر کو دی ہیگ میں منعقد ہونے والے قوالی نائٹ کے پروگرام کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہوں ہاوس فل ہو جانے کے باعث پروگرام کے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ روک دیا گیا ہے۔اعجاز سیفی نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے مزید بتایا کہ استاد قوال سلیم صابری کی قیادت میں قوالی گروپ پروگرام والے دن برطانیہ سے ہالینڈ پہنچ جائے گا ۔ گفتگو کے اختتام پر جاوید عظیمی نے اعجاز سیفی کا قیمتی وقت دینے پر صمیم قلب سے شکریہ اور پروگرام کی کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ جواباً انھوں نے بھی شکریہ اور دعائیہ کلمات ادا کئے۔
پروگرام کے سلسلے میں مزید معلومات کے لئے خبر کے نیچے شائع شدہ پوسٹر کا مطالعہ کریں۔

![]()

