Daily Roshni News

ہالینڈ، بی بی فاطمہ فاونڈیشن ، فنڈ ریزنگ تقریب منعقد ہوئی۔

ہالینڈ، بی بی فاطمہ فاونڈیشن ، فنڈ ریزنگ تقریب منعقد ہوئی

 پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے سخاوت کا بھر پور مظاہرہ

مخلوق خدا کی خدمت کے لئے 60 ہزار یورو کی خطیر رقم

 مذکورہ فاونڈیشن کو پیش کی گئی۔

ہالینڈ( ڈیلی روشنی  نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ رپورٹ ۔۔۔جاوید عظیمی) گزشتہ روز بروز اتوار 5 جولائی 2026، پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ میں بی بی فاطمہ فاونڈیشن کے لئے فنڈ ریزنگ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ہالینڈ کے مختلف شہروں اور بیلجیم سے بھی پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ شخصیات کے شریک ہوئیں ۔

مختصر وقت میں پاکستانی کمیونٹی کے حضرات نے 57 ہزار یورو کے مالی عطیات پیش کئے بعد ازاں یہ رقم بڑھ کر ساٹھ 60 ہزار ہوگئی ۔ متذکرہ فاونڈیشن کے عہدیدار راجہ سجاد حیدر کے مطابق بذریعہ ٹیلی فون مالی عطیات پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ یاد رہے مذکورہ فنڈریزنگ تقریب میں فرینڈز آف روشنی فورم کی ٹیم نے بھر پور شرکت کرتے ہوئے بھر پور مالی عطیات بھی پیش کئے

تقریب کے اختتام پر  فاونڈیشن کے عہدیداران چوہدری عامر یوسف ، ڈاکٹر عقیل قریشی ، راجہ سجاد حیدر اور چوہدری شاہد طالب وڑائچ نے کارخیر میں حصہ لینے والوں  کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے حق  میں دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

Loading