Daily Roshni News

ہالینڈ، فرینڈز آف روشنی فورم کے سربراہ جاوید عظیمی نے  چوہدری اکرام الحق کو فورم کے شعبہ لذت  کام و دہن کے لئے کو آرڈینیٹر مقرر کر دیا ۔

ہالینڈ، فرینڈز آف روشنی فورم کے سربراہ جاوید عظیمی نے

 چوہدری اکرام الحق کو فورم کے شعبہ لذت  کام و دہن

کے لئے کو آرڈینیٹر مقرر کر دیا ۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل ۔۔۔خصوصی مندوب ) گزشتہ دنوں بروز ہفتہ 6 جون 2026 ہفتہ وار بیٹھک کے دوران فرینڈز آف روشنی فورم نیدرلینڈز کے سربراہ محمد جاوید عظیمی نے فورم کے متحرک رکن چوہدری اکرام الحق کو مذکورہ فورم کے شعبہ لذت کام و دہن کے لئے کو آرڈینیٹر مقرر کر دیا ۔ مذکورہ  تقرری   پر  بیٹھک میں موجود معزز اراکین میاں عام محمود ،میاں عمران ، چوہدری اقبال ، جاوید بٹ پیارا ، چاند ملک، چوہدری محمد اصغر چوہدری بنارس علی  نے اظہار  مسرت کرتے ہوئے چوہدری اکرام الحق کو  مبارکباد پیش کی اور دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔ اس عہدے کے تحت  فرینڈز آف روشنی فورم کے زیر اہتمام ہونے والی تقریبات کے لئے لذت کام و دہن کے سلسلے میں  چوہدری اکرم الحق انتظام و انصرام   کی خدمات سر انجام دیں گے۔

یاد رہے متذکرہ فورم 2024سے اپنے اراکین کی سالگرہ کی تقریبات منعقد کرنے میں مصروف عمل ہے۔ سالگرہ کی یہ تقریب ہالینڈ بھر میں بے حد مقیول ہیں۔

Loading