Daily Roshni News

ہالینڈ، پاکستان کے سابق معروف کرکٹر محمد یوسف کی کمیونٹی سینٹر دی ہیگ آمد

ہالینڈ، پاکستان کے سابق معروف کرکٹر محمد یوسف کی کمیونٹی سینٹر دی ہیگ آمد

 نماز جمعہ میں شرکت اور خصوصی گفتگو، مرکز کے صدر میاں عاصم نے

 انتظامی عہدیداروں کے ہمراہ استقبال کیا۔

ہالینڈ اور ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ جاوید عظیمی ۔۔۔عکاسی ۔۔۔ جاوید بٹ پیارا) گذشتہ دنوں بروز جمعتہ المبارک 26 جون 2026، پاکستان کے سابق کرکٹر محمد یوسف کی وفد کے ہمراہ پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر دی ہیگ میں آمد ہوئی۔ مرکز کے صدر میاں عاصم محمود نے اپنی انتظامی ٹیم  کےعہدیداروں کے ہمراہ استقبال کیا۔ بعد ازاں محمد یوسف نے جمعہ کی نماز میں شرکت کی اور خصوصی گفتگو کے دوران اپنے اسلام قبول کرنے کا واقعہ بیان کرتے ہوئے نماز کی ادائیگی کی اہمیت پر روشنی ڈالی –

 مذکورہ مرکز کے امام و خطیب علامہ سید عرفان شاہ نوشاہی قادری کی امامت میں نماز جمعہ ادا کر کے انتہائی  برق رفتاری سے روٹرڈیم روا نہ ہو گئے، جہاں کرکٹ چیرٹی ایونٹ کے منعقدہ پروگرام اور کرکٹ میچ میں خصوصی شرکت کرنی تھی۔ یاد رہے کرکٹر محمد یوسف  کے ہمراہ راجہ عظیم اور دیگر حضرات بھی روانہ ہوئے ۔

Loading