Daily Roshni News

ہالینڈ، ہفتہ وار محفل ذکر کا انعقاد منہاج القرآن دی ہیگ میں کیا گیا۔

ہالینڈ، ہفتہ وار محفل ذکر اور ملک عبدالصمد مرحوم کی روح کو

ایصال ثواب نذر کرنے کے لئے تزک و احتشام سے پروگرام کا

انعقاد منہاج القرآن دی ہیگ میں کیا گیا ، کمیونٹی کی شرکت ۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل – جاوید عظیمی) منہاج القرآن دی ہیگ سے وابستہ ملک عبد الصمد مرحوم کے   صاحبزادے شیراز ملک نے مذکورہ مرکز کی ہفتہ وار محفل ذکر میں اپنے والد مرحوم کی روح کو ایصال تو اب نذر کرنے کے لئے پروقار انتظام و انصرام کیا جس میں کمیونٹی کے خواتین و حضرات کثیرتعداد میں شریک ہوئے۔ اس تقریب  کو گیارہویں شریف سے بھی منسوب کیا گیا تھا۔علامہ یاسر نسیم قادری نے غوث پاک ؓکے بچپن کا سچ بولنے والا معروف واقعہ بیان کیا۔ جبکہ خصوصی خطاب میں علامہ احمد رضا نقشبندی نے دنیاوی معاملات میں توازن برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے غریب اور مفلس کی بڑی صراحت کے ساتھ وضاحت بیان کرتے  ہوئے رسول محتشمﷺ کی حدیث مبارکہ  کوموضوع سخن بنایا اور آسان پیرائے میں پیغام رسول ﷺکو شرکا کے ذہنوں میں منتقل کیا ۔ جبکہ  ملک عبدالصمد مرحوم کی مرکز  سےوابستگی، فرض شناسی اور ایمانداری کو خراج تحسین پیش کیا۔ پروگرام کے دوران منہاج القرآن دی ہیگ مرکز کے روح رواں چوہدری خالد محمود نے اپنے مخصوص انداز میں مرحوم  کو ان کی گرانقدر خدمات پر خراج تحسین اور دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔ علامہ یاسر نسیم نے ذکر جہر اور اجتماعی دعا بھی کروائی۔

قبل ازیں مقامی نعت خوانوں نے نعتیہ کلام پیش کیا ۔  متذکرہ تقریب میں فرینڈز آف روشنی فورم کے محمد جاوید عظیمی ، چوہدری محمد اصغر اور راجہ سجاد حیدر شریک ہو کر مرحوم کے صاحبزادے شیر از ملک سے تعزیب بھی کی پروگرام کے اختتام پر شرکائے تقریب کی خدمت میں لنگر پیش کیا گیا ۔

Loading