یمنی فوج کا باب المندب پر کنٹرول، 1122 حملوں کے دوران 1747 جنگجو ہلاک

یمنی فوج کا باب المندب پر کنٹرول، 1122 حملوں کے دوران 1747 جنگجو ہلاک

انٹرنیشنل (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ) عرب میڈیا کے مطابق یمنی فوج نے باب المندب کے قریبی علاقے ذباب کا کنٹرول حاصل کر لیا، 1122 حملوں میں 1747 حوثی جنگجو ہلاک ہو گئے۔

حوثی ملیشیا کے خلاف آپریشن میں یمن کی جائنٹس اور ہوم لینڈ شیلڈ فورسز نے حصہ لیا، یمنی فورسز کو فضائی معاونت بھی حاصل رہی۔

عرب میڈیا کے مطابق فورسز ذباب میں حوثی ملیشیا کی سپلائی لائن منقطع کرنے کے قریب پہنچ گئی ہیں، جائنٹس اور ہوم لینڈ شیلڈ فورسز کی باب المندب کے اطراف کے علاقوں میں بھی پیش قدمی جاری ہے۔

باب المندب کے قریب ذباب کا علاقہ اسٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے۔

سعودی اتحاد افواج کے مطابق آپریشن ڈان آف یمن کے تحت حوثی ملیشیا کے 324 اہم اہداف تباہ کر دیے، حوثی ملیشیا کے متحرک اہداف کو بھی مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

باب المندب کو فضائی تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے، آپریشن کے پہلے مرحلے میں 100 جنگی طیاروں نے حصہ لیا، زمینی محاذوں پر یمنی فورسز کو چوبیس گھنٹے فضائی مدد دی جا رہی ہے۔

یمنی حکومتی فورسز کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ماجد عبداللّٰہ النزیلی نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر 1122 حملوں کے دوران 1747 حوثی جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق حملوں میں حوثیوں کے مورچوں اور کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ یمنی فورسز نے صعدہ، الجوف، تعز اور ساحلی علاقوں میں لڑاکا طیاروں، ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے کارروائیاں کیں۔

ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران حوثیوں کی 364 فوجی گاڑیاں، عسکری ساز و سامان اور دیگر گاڑیاں تباہ یا ناکارہ بنا دی گئیں۔

Loading