یوم سیاہ کشمیر کے موقعہ پر پاکستانی سفارت خانہ سوئٹزرلینڈ میں تقریب
سویئزرلینڈ ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ رپورٹ ۔۔۔ سید علی جیلانی )پاکستانی قوم ہر سال 27 اکتوبر کو اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں جس سے پوری دنیا پر عیاں ہو جاتا ہے کہ اہل کشمیر غاصب بھارت کے خلاف جدوجہد آزادی میں اکیلے نہیں بلکہ پاکستان کا ہر جوان مرد و زن اور بچہ بچہ ان کے ساتھ ہے ان کی سیاسی اخلاقی اور ہر طرح کی مدد جاری رکھیں گے اس موقع پر پوری قوم مجاہدین کشمیر کی جدوجہد کو سلام پیش کر تی ہے
سوئٹزرلینڈ کے درالحکومت برن میں پاکستانی سفارت میں منعقدہ یوم سیاہ کشمیر تقریب میں مقامی پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے لوگوں خواتین سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے نویدعباسی نے کیا فرسٹ سیکریڑی ہیڈ آف چانسلری خیال محمد نے استقبالیہ پیش کیا
تقریب کے دوران پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام حاضرین کو پڑھ کر سنایا گیا
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ سیاہ کشمیر کشمیریوں کے ساتھ غیر متزلزل عزم اور یکجہتی کے تجدیدِ عہد کا دن ہے پاکستان کے عوام کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت سے دستبردار نہیں ہوں گے پاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے دیگر مقررین خالد گوجر سید علی جیلانی نے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا، بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں وہاں ہونے والی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ تنازعہ کشمیر کو متعلقہ قوانین کے مطابق حل کیا جائے
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان مرغوب سلیم بٹ نے یوم سیاہ کشمیر کی اہمیت پاکستانی عوام کی کشمیری بھائیوں سے محبت اور یکجہتی کو اجاگر کیا انھوں نے کہا کہ 27 اکتوبر وہ دن ھے جب بھارتی افواج غیرقانونی اور غیر اخلاقی سری نگرمیں غاصبانہ قبضہ کے لیے داخل ھوئیں اسی دن سے مقبوضہ کشمیر کا ایک سیاہ اور المناک باب شروع ھوا جو آج تک جاری ھے انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان IIOJK کے لوگوں کی اس وقت تک سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا جب تک وہ اپنے جائز حق خود ارادیت کے حصول تک نہیں پہنچ جاتے آج یہاں ھمارا جمع ھونا اس بات کا ثبوت ھے کہ ھمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ھیں
انہوں نے سوئٹزرلینڈ میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی اور خاص کر نوجوانوں کی کشمیر سے متعلق تمام اہم مواقع پر عوامی تقریبات میں شرکت کرکے کشمیر کاز کی حمایت کرنے کو بھی سراہا اس موقعہ پر کشمیر کے بارے میں ایک ڈاکومینٹری فلم بھی دکھائی گئی
آخر میں مہمانوں کی خاطر تواضع پاکستانی کھانوں سے کی گئی