Daily Roshni News

یکساں سوچ ، سچا رشتہ

یکساں سوچ ، سچا رشتہ

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )تم دنیا کے سب سے خوبصورت انسان کے پاس بیٹھ جاؤ اگر اس کی سوچ تم سے الگ ہے تو تم ایک گھنٹے میں اکتا جاؤ گے اور ایک عام سے انسان کے پاس بیٹھ جاؤ اگر اس کی فطرت تم سے ملتی ہے تو رات سے صبح ہو جائے گی پتہ ہی نہیں چلے گا

فکر ملے تو بات بنتی ہے فطرت ملے تو ساتھ بنتا ہے

مقصد ملے توسفر کٹتا ہے اقدار ملے تو اعتبار بنتا ہے

ورنہ ساتھ رہ کر بھی انسان اکیلا ہوتا ہے ایک چھت کے نیچے دو اجنبی سانس لیتے ہیں

اس لیے شادی صرف شکل سے نہیں ہوتی دوستی صرف فائدے سے نہیں ہوتی محبت صرف لفظوں سے نہیں ہوتی

دلوں کا ملنا ضروری ہے اور دل تب ملتے ہیں جب نظریہ ملے جب منزل ایک ہو جب سچ اور جھوٹ کا معیار ایک ہو  تمہارا دوست وہ نہیں جو تمہارے ساتھ ہنستا ہے تمہارا دوست وہ ہے جو تمہاری خاموشی کی زبان سمجھتا ہے

 کیونکہ اس کی فکر تمہاری فکر سے جڑی ہے اس کی فطرت تمہاری فطرت کا آئینہ ہے  رشتے زور سے نہیں شور سے نہیں بنائے جاتے رشتے ہم آہنگی سے خود بخود بن جاتے ہیں جیسے ندی سمندر سے مل کر بےچین نہیں رہتی ویسے ہی ہم آہنگ دل مل کر قرار پاتے ہیں زمین اور بیچ الگ ہیں مگر مل کر درخت بناتے ہیں

تم الگ ہو میں الگ ہوں مگر مل کر ہم مکمل ہو سکتے

شرط یہ ہے کہ میں تمھیں بدلنے کی کوشش نہ کروں

تم مجھے مٹانے کی کوشش نہ کرو بس میں تمھاری کمی پوری کروں تم میری خامی ڈھانپ لو

کیونکہ سچا رشتہ آئینہ ہوتا سچا رشتہ دستک ہوتا ہے

آئینہ وہی دکھاتا ہے جو تم ہو دستک تمہیں بتاتی ہے کوئی تمہارے لیے باہر کھڑا ہے تم جیسا نہیں مگر تمہارا ہے

ہم آہنگی ڈھونڈو مگر قید مت کرو اختلاف کو جگہ دو مگر نفرت مت بناؤ کیونکہ پھولوں کا گلدستہ ایک رنگ سے نہیں بنتا مختلف رنگ مل کر خوبصورت لگتے ہیں بس کانٹے نہ ہوں خوشبو ایک ہو

✍️ @ یاسر احمد

Loading