14؍جولائی 1926۔فلم نغمہ نگار اور معروف شاعر ” حمایت علی شاعرؔ صاحب“ کا یومِ ولادت…..
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )نام میرحمایت علی اور شاعرؔ تخلص ہے۔
14؍جولائی 1926ء کو اورنگ آباد (دکن) متحدہ ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ 1950ء میں ہجرت کر کے پاکستان چلے گئے۔روزنامہ ’خلافت‘ میں کام کیا اور ریڈیو سے وابستہ ہوگئے۔ 1963ء میں سندھ یونیورسٹی سے اردو میں ایم اے کیا۔ حمایت علی شاعرؔ نے فلموں کے لیے گانے بھی لکھے۔ شاعری میں ایک نیا تجربہ ’’ثلاثی‘‘ کے تحت کیا ہے جس میں تین مصرعے ہوتے ہیں۔ حمایت سندھ یونیورسٹی کے شعبۂ اردو سے بھی منسلک رہے۔
آپ کی تصانیف کے نام یہ ہیں:👇
’آگ میں پھول‘، ’شکست آرزو‘، ’مٹی کا قرض‘، ’تشنگی کا سفر‘، ’حرف حرف روشنی‘، ’دود چراغ محفل‘ (مختلف شعرا کے کلام)، ’عقیدت کا سفر‘ (نعتیہ شاعری کے ساتھ سو سال، تحقیق)، ’آئینہ در آئینہ‘ (منظوم خودنوشت سوانح حیات)، ’ہارون کی آواز‘ (نظمیں اور غزلیں)، ’تجھ کو معلوم نہیں‘ (فلمی نغمات)، ’کھلتے کنول سے لوگ‘ (دکنی شعرا کا تذکرہ)، ’محبتوں کے سفیر‘ (پانچ سو سالہ سندھی شعرا کا اردو کلام)۔
حمایت علی شاعرؔ کو نگار ایوارڈ (بہترین نغمہ نگار)، رائٹرگلڈآدم جی ایوارڈ، عثمانیہ گولڈ مڈل (بہادر یار جنگ ادبی کلب) سے نوازا گیا۔ ان کی ادبی اور دیگر خدمات کے صلے میں حکومت پاکستان نے صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا۔
حمایت علی شاعرؔ، 16؍جولائی 2019ء کو کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
👈 #بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:190
🦋 پیشکش : اعجاز زیڈ ایچ
✧◉➻═════════════➻◉✧
💐 معروف شاعر حمایت علی شاعرؔ کے یومِ ولادت پر منتخب اشعار بطورِ خراجِ عقیدت… 💐