Daily Roshni News

۔1880میں کھینچی گئی۔

خانہ کعبہ کی تاریخ کی قدیم ترین تصاویر میں سے ایک تصویر سامنے آئی ہے جو تقریباً 146 سال پرانی ہے۔ یہ تاریخی تصویر 1880 عیسوی (1297 ہجری) کی بتائی جاتی ہے، جو اس دور کے مکہ مکرمہ کے طرزِ تعمیر اور ماحول کی عکاسی کرتی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس نایاب تصویر کو کھینچنے کا سہرہ عثمانی مصری انجینئر اور فوٹوگرافر محمد صادق بے کے سر جاتا ہے۔ انہیں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی ابتدائی اور سب سے پہلی تصاویر بنانے والے فوٹوگرافر کے طور پر جانا جاتا ہے۔
ان کی مہارت کی بدولت آج دنیا مسلم تاریخ کے اس عظیم اور مقدس دور کا نظارہ کر سکتی ہے۔ یہ تصویر نہ صرف مسلمانوں کے لیے ایک بیش قیمت تاریخی اثاثہ ہے بلکہ یہ اس دور کی فوٹوگرافی کی تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل بھی تصور کی جاتی ہے۔
Disclaimer :
This Post is just for awareness and informational purposes only.
#DiscoverPakistan

Loading