Daily Roshni News

یوم یکجہتی کشمیر کے موقعہ پر پاکستانی سفارت خانہ سوئٹزرلینڈ میں تقریب

یوم یکجہتی کشمیر کے موقعہ پر پاکستانی سفارت خانہ سوئٹزرلینڈ میں تقریب

سوئٹزرلینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔سید علی جیلانی )پاکستانی قوم ہر سال 5 فروری کو اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں جس سے پوری دنیا پر عیاں ہو جاتا ہے کہ اہل کشمیر غاصب بھارت کے خلاف جدوجہد آزادی میں اکیلے نہیں بلکہ پاکستان کا ہر جوان مرد و زن اور بچہ بچہ ان کے ساتھ ہے ان کی سیاسی اخلاقی اور ہر طرح کی مدد جاری رکھیں گے اس موقع پر پوری قوم مجاہدین کشمیر کی جدوجہد کو سلام پیش کر تی ہے

سوئٹزرلینڈ کے درالحکومت برن میں پاکستانی سفارت میں  منعقدہ یوم یکجہتی کشمیر تقریب میں مقامی پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے لوگوں  خواتین سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

تقریب کے دوران پاکستان کے صدر، وزیراعظم کے پیغامات حاضرین کو پڑھ کر سنائے گئے

صدرآصف  زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہماری تمام کوششیں مسئلہ کشمیر کے پُرامن، منصفانہ اور دیرپا حل کے حصول پر مرکوز رہیں گی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر عالمی فورم پر کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے انشا اللّٰہ کشمیری عوام آزادی کا سورج جلد دیکھے گی  بھارت  کا غیرقانونی قبضہ عالمی ضمیر کے لیے سنگین چیلنج ہے، 5 اگست 2019ء کے اقدامات سے بھارت نے کشمیر پر قبضہ مزید مضبوط کیا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں، کشمیری قیادت کی گرفتاریاں اور میڈیا پر پابندیاں قابلِ مذمت ہیں  وزیر اعظم  شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ یکجہتی کشمیر کشمیریوں کے ساتھ غیر متزلزل عزم اور یکجہتی کے تجدیدِ عہد کا دن ہے  پاکستان کے عوام کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت سے دستبردار نہیں ہوں گے، پاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے دیگر مقررین نے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا، بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں وہاں ہونے والی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ تنازعہ کشمیر کو متعلقہ قوانین کے مطابق حل کیا جائے

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان مرغوب سلیم بٹ نے یوم یکجہتی کشمیر کی اہمیت پاکستانی عوام کی  کشمیری بھائیوں سے  محبت اور یکجہتی کو  اجاگر کیا انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان IIOJK کے لوگوں کی اس وقت تک سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا جب تک وہ اپنے جائز حق خود ارادیت کے حصول تک نہیں پہنچ جاتے  آج یہاں ھمارا جمع ھونا اس بات کا ثبوت ھے کہ ھمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ھیں

انہوں نے سوئٹزرلینڈ میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی کشمیر سے متعلق تمام اہم مواقع پر عوامی  تقریبات میں شرکت کرکے کشمیر کاز کی حمایت کرنے کو بھی سراہا

آخر میں مہمانوں کی خاطر تواضع چاٹ سموسے کیک اور چائے سے کی گئی

Loading