پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت بانی عمران خان کی آنکھوں میں تکلیف سے 9 فروری سے باخبر تھی۔
ذرائع کے مطابق یہ اطلاع پارٹی رہنما بیرسٹر محمد علی سیف کے ذریعے قیادت تک پہنچائی گئی۔
پارٹی ذرائع نے بتایاکہ بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں میں تکلیف سے متعلق بیرسٹر سیف کو آگاہ کیا تھا جس کے بعد انہوں نے یہ پیغام پارٹی کی قیادت تک پہنچایا تاہم پارٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بیرسٹر سیف کی بات کو قیادت کی جانب سے زیادہ اہمیت نہیں دی گئی۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بیرسٹر سیف نے بشریٰ بی بی کے دیگر پیغامات بھی پارٹی قیادت تک پہنچائے تھے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی کے بعض رہنما عمران خان کی آنکھوں کے معاملے پر جارحانہ مؤقف اختیار کرنے پر خوش نہیں ہیں۔
دوسری جانب پارٹی کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان اور بیرسٹر محمد علی سیف سے اس حوالے سے رابطہ کیا گیا، تاہم دونوں رہنماؤں نے مؤقف دینے سے گریز کیا۔
![]()
