اسلام آباد: پاکستان کسٹمز کی مختلف کلکٹریٹس میں اربوں روپے مالیت کا ضبط شدہ سونااور چاندی اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع نہ کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر کسٹمز کی تمام انفورسمنٹ بشمول ائیر پورٹ کلکٹریٹس کوضبط شدہ سونا اور چاندی کے ڈیٹا کی معلومات جمع کرانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ برسوں سے ضبط شدہ سونا اور چاندی کلکٹریٹس کی لاکرز میں ہی پڑا ہوا ہے اور اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں جمع نہ ہونے کے باعث قومی خزانے میں بھی ظاہر نہیں ہو رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق کسٹمز کلکٹریٹس کی مبینہ نااہلی کی وجہ سےضبط شدہ سونے اور چاندی کی لاکرز سے تبدیلی اورچوری ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
![]()
