Daily Roshni News

ایران کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ، وارننگز نظر انداز کرنیوالے 10 سے زائد آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا: پاسداران انقلاب

ایران کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ، وارننگز نظر انداز کرنیوالے 10 سے زائد آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا: پاسداران انقلاب

امریکا اور اسرائیلی اہداف پر 40 سے زیادہ میزائل داغے گئے: ایرانی پاسداران انقلاب

 ضرورت پڑنے پر آبنائے ہرمز میں کمرشل جہازوں کیساتھ امریکی نیوی جائے گی، امریکی صد رٹرمپ

 تیسری عالمی جنگ چھڑچکی ہے، برطانیہ کےسابق سینئر نیٹوکمانڈر سر رچرڈ شیریف

آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے، ایرانی گارڈز کا دعویٰ

ویب ڈیسک

ایرانی گارڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

پاسداران انقلاب کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں ایرانی وارننگزکو نظرانداز کرنے والے 10سے زائدآئل ٹینکرزکو نشانہ بنایاہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر آبنائے ہرمز میں کمرشل جہازوں کیساتھ امریکی نیوی جائے گی، امریکی صد رٹرمپ کا کہنا تھا کہ جہازوں کے انشورنس میں امریکی مالیاتی ادارہ مدد کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئل ٹینکرز سمیت تمام تجارتی جہازوں کو انشورنس اور گارنٹیز فراہم کی جائیں گی، اقدام کا مقصد خلیج میں جاری کشیدگی کے دوران تجارتی سرگرمیوں کا تحفظ ہے۔

Wednesday Mar 04 2026 | 12:54 PMایران کو خطےمیں عدم استحکام اور دہشتگردی کے بنیادی ذریعہ کےطور پر دیکھتےہیں:کینیڈین وزیراعظم

ویب ڈیسک

فائل فوٹو۔۔

کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے کا کہنا ہے کہ ایران کا حالیہ تنازع عالمی آرڈر کی ناکامی کی ایک اور مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ  ایران کو خطےمیں عدم استحکام اور دہشتگردی کے بنیادی ذریعہ کےطور پر دیکھتےہیں۔

وزیراعظم مارک کارنی کا مزید کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں شہریوں اور شہری انفرااسٹرکچرپر ایران حملوں کی مذمت کرتےہیں۔

Wednesday Mar 04 2026 | 12:05 PMامریکا نے ایرانی حملے میں ہلاک فوجیوں کی تصاویر جاری کردیں

ویب ڈیسک

ایران کے حملے میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجی۔ فوٹو رائٹرز

امریکا نے کویت میں ایرانی حملے میں ہلاک ہونے والے 6 اہلکاروں میں سے 4 کی شناخت اور تصاویر جاری کر دیں۔

امریکی فوج کے مطابق 4 فوجی اتوار کو پورٹ شعیبہ کویت میں امریکی فوجی تنصیب پر ڈرون حملے میں مارے گئے تھے، ہلاک چاروں امریکی فوجیوں کا تعلق آئیووا کے امریکی آرمی ریزرو یونٹ سے تھا۔

ہلاک امریکی فوجیوں کی شناخت نوح تیجنز، نکول امور، کوڈی خورک اور ڈکلن کے ناموں سے ظاہر کی گئی ہے۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں اب تک 6 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایران کا دعویٰ ہے کہ ان کے حملوں میں اب تک 160 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

Wednesday Mar 04 2026 | 11:01 AMاسرائیل کو نیوکلیئر ریاست کے طورپر نہیں دیکھنا چاہتا، امریکی سینیٹر کی زبان پھسل گئی

ویب ڈیسک

فائل فوٹو۔

چک شومر ایران اسرائیل جنگ پر گفتگو کررہے تھے جہاں ایک موقع ایسا آیا کہ ان کی زبان پھسل گئی۔

امریکی سینیٹ میں اقلیتی لیڈر نے کہا کہ کوئی بھی اسرائیل کو نیوکلیئر ریاست کے طورپرنہیں دیکھنا چاہتا، غلطی کا احساس ہونے پر چک شومر نے وضاحت کی کہ کوئی بھی نیوکلیئر ایران نہیں دیکھنا چاہتا۔

چک شومر نے مزید کہا کہ یہ ٹرمپ کی جنگ ہے، انٹیلی جنس کمیٹی کو بریفنگ کے بعد ہماری تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے، ٹرمپ انتظامیہ کی جنگ کے حوالے سے کوئی منصوبہ بندی ہی نہیں ہے۔

Wednesday Mar 04 2026 | 10:37 AMامریکا اسرائیل اور ایران کے حملوں کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مسلسل تیسرے روز مندی

ویب ڈیسک

فائل فوٹو۔

امریکا، اسرائیل کے ایران پر حملوں اور جنگی صورتحال کے باعث ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مسلسل تیسرے روز بھی مندی دیکھی جا رہی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ہنڈریڈ انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر دو ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تاہم اب 100 انڈیکس 381 پوائنٹس اضافے سے 157514 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

کورین اسٹاک ایکسچینج میں 6 اور جاپان کی منڈیوں میں 3 فیصد گراوٹ دیکھی گئی۔ منگل کو امریکی مارکٹس میں بھی منفی رجحان رہا۔

ادھر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں، برینٹ خام تیل 83 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ سونے کی فی اونس قیمت 88 ڈالر اضافے سے5 ہزار 176 ڈالر ہو گئی۔ یورپ میں بھی گیس کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

Wednesday Mar 04 2026 | 09:49 AMایران کیخلاف غیرقانونی جنگ جھوٹ پرمبنی ہے: امریکی سینیٹر الزبتھ وارن

ویب ڈیسک

فائل فوٹو۔۔

امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک سینیٹر الزبتھ وارن نے ایران کے خلاف جنگ پر ٹرمپ انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ غیرقانونی جنگ ہےجو جھوٹ پرمبنی ہے اوریہ ایران کی جانب سے امریکا کو بغیرکسی خطرے کے چھیڑی گئی ہے، وہ صورتحال پر مشتعل ہیں اور انہیں اس جنگ میں مارے گئے افرادکے بارے میں صدمے کا شکار ہیں اور جنگ ختم کرنے کے لیے ہر اقدام کریں گی۔

اس کے علاوہ امریکی سینیٹ میں اقلیتی لیڈر چک شومر کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس کمیٹی کی بریفنگ کے بعد وہ پہلے سے زیادہ تشویش کا شکار ہیں کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ جنگ کا جواز ہر گھنٹے بدل رہی ہے۔

انکاکہنا تھا کہ کبھی رجیم چینج کی بات کی جارہی ہے تو کبھی نیوکلیئر ہتھیار، کبھی میزائل ، کبھی اپنا دفاع اور کبھی جارحیت، اگر جواز بار بار تبدیل کیا جارہا ہے تو اسکا مطلب ہےکہ کوئی حکمت عملی ہے ہی نہیں۔

Wednesday Mar 04 2026 | 07:47 AMامریکا و اسرائیل کی تہران پر پھر بمباری، گاڑیوں میں آگ لگ گئی، کئی شہری جاں بحق

ویب ڈیسک

امریکا اور اسرائیل نے تہران کےمشہور آزادی اسکوائر پر موجود شہریوں پر پھر بمباری کردی۔

امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد آزادی اسکوائر سے اٹھتےدھوئیں کے بادل میلوں دور سے دکھائی دیے۔

حملوں کے بعد آزادی اسکوائر کے قریب موجود گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، کئی شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Wednesday Mar 04 2026 | 06:45 AMایران کے تل ابیب، مقبوضہ بیت المقدس، مغربی کنارے پر تازہ حملے

ویب ڈیسک

ایران نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب ، مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں تازہ حملے کیے جس کے بعد خطرے کے سائرن بج اٹھے۔

ادھر  حزب اللہ کا شمالی اسرائیل میں حیفہ نیول بیس کو میزائلوں سے نشانہ بنا نے کا د عویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب لبنان پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

Wednesday Mar 04 2026 | 06:41 AMامریکی فوجی اڈوں پر حملوں میں 160امریکی ہلاک ہوئے، ایرانی فوج کا دعویٰ

ویب ڈیسک

ایرانی فوج نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں میں 160امریکیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کردیا۔ ایرانی فوج کی جانب سے کہا گیا کہ ہلاک اور زخمی امریکی فوجیوں کی مجموعی تعداد 650 ہوگئی۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ بحر ہند میں امریکی نیوی کے تباہ کن جہاز کو نشانہ بنایاہے۔

Wednesday Mar 04 2026 | 05:59 AMامریکا کی یو اے ای میں موجود اپنے شہریوں کو دستیاب پروازوں کےذریعے وطن واپسی کی ہدایت

ویب ڈیسک

یواے ای میں موجود امریکی شہریوں کے لیے نئی سفری اور سکیورٹی ہدایات جاری کردی گئی۔

امریکی سفارتی حکام کی جانب سے کہا گیا کہ جو  شہری فی الحال نہیں جا سکتے وہ گھروں یا ہوٹلوں میں رہائش اختیار کریں۔ امریکی حکام کی جانب سے شہریوں کو  صرف ضروری کام کیلئے باہر نکلنے کی ہدایت کی گئی۔

Loading